تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 313
۲۹۶ دیکھتا ہوں کہ یہاں ہماری جماعت کے کثرت سے لوگ موجود ہیں۔مگر پھر بھی وہ تبلیغ نہیں کرتے۔نصرت آباد اور جھڈو سے چلو اور ناصر آباد تک آؤ تو ایک ہزار کے قریب احمدی مرد مل جائے گا اور عورتیں اور بچے ملاکر چار پانچ ہز از تک اُن کی تعداد ہوگی۔یہ اتنی ہی تعداد ہے جتنی ابتدا میں قادیان کی ہوا کرتی تھی مگر اس وقت قادیان کی تبلیغ سے ارد گرد کے کئی گاؤں احمدی ہو گئے تھے صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ تم اپنے اندر یکی پیدا کرد اور رگوں کو یک نمونہ دکھاؤ۔اگر تم زیادہ محنت کرتے ہو تو جب لوگ تمہاری فصلوں کے پاس سے گزریں گے توہر دیکھنے والا تمہاری اچھی فصل کو دیکھ کہ کہے گا کہ احمدی بڑے محنتی ہوتے ہیں۔پھر جب دوبارہ گزرے گا۔تو تم کہو گے کہ کچھ دیر کیلئے ہمارے پاس بیٹھ جاؤ گرمی کا موسم ہے۔کچھ پانی وغیرہ پی لو اس سے دوہ اور زیادہ متاثر ہو گا۔اور کہے گا احمدی تو فرشتے ہوتے ہیں پھر کسی دن اگر اس کا تمہارے ساتھ معاملہ بڑے گا یا تمہارے پاس وہ کوئی امانت رکھ جائے گا یا تم سے سودا خرم رہے گا اور تم اسے اچھا سودا دو گے یا امانت میں خیانت سے کام نہیں لو گے تو پھر تو وہ اتنا متاثر ہوگا کہ جس کی حد ہی کوئی نہیں۔نیز فرمایا : خدا تعالیٰ نے اس وقت تمہیں ثواب کا بہت بڑا موقع دیا ہے اگر تم چاہو۔تو تم ذرا سی محنت اور توجہ سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکتے ہو۔ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا اسلام کی طرف توجہ کر رہی ہے مگر ہمارے پاس لڑ پھر نہیں۔کتابیں نہیں رو پیر نہیں کہ ان ذرائع سے ہم انہیں اسلام کی تعلیم سے آگاہ کرسکیں۔لیکن تم ان ضرورتوں کو بڑی آسانی سے پورا سکتے ہو۔کیونکہ تمہاری محنت اور کھائی کے نتیجہ میں ہی روپیہ پیدا ہو گا۔اور پھر وہی روپیہ تبلیغ اسلام کے کام آئے گا۔اگرتم دیانتداری کے ساتھ محنت کرد تو نہ صرف تمہاری اس محنت کا نہیں بدلہ ملے گا بلکہ انجمن تمہارے رو پہلے سے جو تبلیغ بھی کرے گی اس کے ثواب میں تم حصہ دار ہوگے۔رسول کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں جو شخص کسی کے مال کو تقسیم کرتا ہے اور دیانتداری اور انصاف سے کرتا ہے اسے صدقہ دینے والے کے برابر ثواب ملتا ہے۔بہن بے شک انجمن کو بھی ثواب ہوگا لیکن تمہیں بھی ثواب ہوگا۔اس لئے بھی کہ تمہارے روپے سے انجمن نے تبلیغ کی اور اس لئے بھی کہ تم نے اچھی نگرانی کی اور محنت سے کام کیا۔گویا تمہیں نہین ثواب ملیں گے۔پہلا ثواب انجمن کے ثواب سے ملے گا دوسرا ثواب تمہارے اپنے چندہ