تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 12 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 12

علاوہ اس ترجمہ کے نسخے مسٹر محمد علی وزیر اعظم پاکستان اور مسٹر محمد ظفر اللہ خان وزیر خارجہ پاکستان کو ارسال کئے جائیں گے۔عظیم کا رہ نامند : شیخ مبارک احمد صاحب نے اس کتاب کا پہلا نسخہ لیتے ہوئے فرمایا کہ جب وہ ترجمہ کا کام مکمل کر چکے تو ان کے سامنے اس کی طباعت کا مسئلہ در پیش تھا۔مشرقی افریقہ میں کسی پولیس کے لئے عربی متن کے ساتھ ترجمہ کی اشاعت ایک نیا اور مشکل مسئلہ تھا۔انہوں نے ایسٹ افریقین سٹینڈرڈ کے سٹاف کو اس عظیم کام کی اس قدر قلیل عرصہ میں تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔نیز فرمایا کہ اس ترجمہ کی اشاعت مشرقی افریقہ کے باشندوں کے لئے بڑی برکت کا موجب ثابت ہوگی، اس کے ذریعہ سے انہیں اطمینان قلب حاصل ہوگا اور وہ اخلاقی اور روحانی رہنگ میں ان کی سر بلندی کا موجب ہوگا نیز کمیونزم کے برے اثرات کے ازالہ اور مختلف فرقوں میں بہتر تعلقات استوار کرنے میں اہم کر دار ادا کر سے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مقدس کام میں آپ کی فرم نے جو حصہ لیا ہے اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اسے بھی برکت دے گا۔اس کتاب کی پیشکش کے موقعہ پر ایسٹ افریقین سٹینڈرڈ کا سار اسٹاف جس نے اس قرآن کریم کی طباعت میں حصہ لیا موجود تھا۔مسٹر اینڈرسن نے کہا کہ وہ اس تقریب کو ایک بہت بڑا واقعہ گردانتے ہیں نہ صرف اس لئے کہ اس فرم نے قرآن جیسی عظیم کتاب کی طباعت کا کارنامہ سر انجام دیا بلکہ اس لئے بھی کہ اس کی وجہ سے مشرقی افریقہ کے سواحیلی بولنے والے مسلمانوں کے لئے وہ سکون اور روحانی تسکین کا موجب ہوگا۔سواحیلی ترجمہ کی اشاعت حضرت میر المؤمنين الصلح المولود انشا مبارک بر تلف که کا تھا قرآن کریم کے ترجمہ کی اشاعت کے لئے خاص توجہ دی جائے۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے اس کی تعمیل کے لئے ایک وسیع پر وگرام تجویز کیا اور ارماہ احسان