تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 221 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 221

عدن کے نمائندگان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور بالآخر ایک بجے شب یہ کانفرنس نہایت کامیابی کے ساتھ انجام پذیر ہوئی نور کو جماعت احمدیہ عدن کا جلسہ سیرت النبی ڈاکٹر میجرمحمد خان صاحب کے مکان پر منعقد ہوا۔جو نہایت کامیاب رہا جلسہ میں ڈاکٹر صاحب موصوف کے علاوہ اشیخ عبدالله حمد الشبوطی اور سعید علی جریک نے تقاریر کیں جلسہ کے لئے خاص دعوت نامے بھیجے گئے۔کل حاضری ۳۸ نتھی یہ سیرالیون کی احمدی جماعتوں کی پانچویں کا میاب سالانہ کانفرنس ۵-۶-۲ دسمبر ۹۵ار کو تو (B0) میں منعقد ہوئی۔اس کا نفرنس میں سیرالیون کی اہم جماعتوں کے پانچ سو سے زائد نمائندے سیرالیون شامل ہوئے۔اجلاس اوّل هر دسمبر کو ماسٹر محمدابراہیم صاحب جلیل کی زیر صدارت ہوا۔جن کی افتتاحی تقریر کے بعد چو ہدری نذیر احمد صاحب امیر سیرالیون نے حضرت امیر المومنین المصلح الموعود کا حسب ذیل رور پر در پیغام پڑھ کر سنایا جو حضور نے خاص اس تقریب کے لئے ارسال فرمایا تھا۔"Unite and work۔God be with you۔" ترجیہ : متحد ہو کر کام کرد۔خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔چوہدری نذیر احمد صاحب نے یہ پیغام پڑھنے کے بعد بتایا۔اس کے الفاظ اگر چہ نہایت مختصر اور قلیل ہیں مگر ران میں نہایت وسیع مضمون بیان کر دیا گیا ہے اور اس کا ہر لفظ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔تمام حاضرین نے حضرت اميرالمومنين الصلح الموعود کا یہ پیغام تین بار ہرایا اور دعا کی کہ خدا تعالیٰ ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق بخشے۔دعا کے بعد سیرالیون کے ایک نہایت مخلص لوکل احمد نی مبلغ اور ترجمان جناب الفاسوری با صاحب نے تقریبیہ کی کہ یہ احمدیت کا احسان عظیم ہے کہ اُس نے ہمیں اسلام کی حقیقی تعلیم سے روشناس کیا۔ہمارے اقوال، ہمارے اعمال اور ہماری عادات و اطوار کی اصلاح کی ہم مردہ تھے ہمیں خداتعالے کے بیٹے نے نئی زندگی عطا کی۔اور ایک نیا دور حیات بخشا۔خدا تعالئے کے اس احسان عظیم کے شکر پر میں اگرہم سب اپنا تن من دھن اسلام کے لئے قربانی کردیں تو بھی کم ہے۔اس کا نفرنس کے اگلے چار اجلاسوں سے مندرجہ ذیل مقررین ومبلغین نے خطاب فرمایا :- روزنامه المصلح " کراچی ۴ فروری ۱۹۵۳ ص۳ ه روزنامه المصلح کراچی ۴ فروری ۱۹۵۳ ۲/۶ تبلیغ ۱۳۳۳ پیش منه