تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 143
سم سوا اور احمدیہ جماعت ہی اس وقت سطح زمین پر ایک واحد جماعت ہے جو خدا اور روحانیت کی تعلیم کو تازہ رنگ میں پیش کر کے لوگوں کے زنگ صاف کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔جلسہ میں اردو پر یس کے دو نمائندے شامل ہوئے اور ساتھ ساتھ خبریں بھیجواتے رہے۔مورخہ ۲۶ دسمبر کو احمدیہ انٹر نیشنل پریس کراچی کے ڈائرکٹر مسٹر تاثیر احمدی بھی شامل جلسہ ہوئے۔جلسہ گاہ اور اس کے باہر تبلیغی لٹریچر تقسیم کرنے کا کام مکرم میاں اللہ دین صاحب انچا رج دفتر زائرین کے سپرد تھا جو اپنے معاوین کی مدد سے یہ کام سر انجام دیتے رہے۔اس مبارک موقعہ پر افضلہ تعالیٰ دو ہزار کے قریب ٹریکٹ اُردو، انگریزی، ہندی اور گور رکھی زبان میں تقسیم کئے گئے سب لوگوں نے خوشی سے لڑ پر قبول کیا اور تو جہ سے پڑھنے کا وعدہ کیا۔مورخه ۲۹ دسمبر کو جناب سردار گور دیال سنگھ صاحب باجوہ نے حضرت صاجزادہ مرزا عزیز احمدصاحب ایم۔اے کے اعزاز میں اپنی کو بھٹی میں دعوت چائے دی۔اس موقعہ پر سردار صاحب حضرت صاجزادہ صاحب کے ساتھ اپنے پرانے تعلقات کی یاد میں نجی امور کے متعلق محبت بھری باتیں کرتے رہے۔اس دعوت میں جناب ناظر صاحب امور خامہ قادیان اور بعض دوسر سے احباب بھی شریک ہوئے۔مورخه ۱۲۹ د یگر کو سر دارست نام سنگه صاحب با جوه میونسپل کمشنر قادیان اور سردار آنها سنگھ صاحب نے جناب چوہدری اسد اللہ خاں صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا عز بینہ احمد صاحب کے اعزاز میں اپنی کو ٹھی میں دعوت چائے دی۔اس موقع پر بہت سے پاکستانی اور ہندوستانی احباب بھی مدعو تھے جن میں جناب مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل امیر جماعت قادیان - جناب مولوی برکات احمد صاحب را جیکی ناظرا مور عامه قادیان- مکریم چوہدری بشیر احمد صاحب امیر جماعت دانه زید کا مکرم گیانی و احمد حسین صاحب مبلغ سلسلہ اور مکرم چوہدری سعید احمد صاحب بی۔اسے محاسب صدر انجمن احمدیہ و غیر هم شامل تھے۔اس تقریب میں علاوہ محبت و پیار کی متفرق باتوں کے مگریم گیانی صاحب نے حضرت بابا نانک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی سیرت پر بہت عمدہ روشنی ڈالی اور حاضرین کو اس خدا یاد بزرگ کا کلام سنا کر محفوظ کیا۔دعوت کے اختتام پر چوہدری صاحب نے سردار صاحب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اُن مراسم اور تعلقات کا جو ان کو باجرہ قوم سے ہیں ذکر فرمایا۔سرد است نام سنگھ صاحب نے بھی اسی قسم کے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر جناب سردار سنتوک سنگھ صاحب ہیڈ ماسٹر خالصہ ہائی سکول قادیان نے