تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 307 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 307

۳۰۶ اس کے ماتحت کمیشن کے سامنے جماعت احمدیہ کی صحیح پوزیشن واضح کرنے اور جماعت کی مظلومیت کو آشکار کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لائحہ عمل تجویز کیا گیا ہے۔اس پنجاب کے جن اضلاع میں فسادات کا زور ہاہے اور جماعت کے افراد کے خلاف عملی اقدامات کر کے جانوں یا مالوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ریعنی لاہور۔لائل پور سیالکوٹ - گوتبرانوالہ راولپنڈی۔ملتان اور منٹگمری) ان کے امراء کو پہلے بھی لکھا جا چکا ہے اور مزید تاکید سے لکھا جائے کہ وہ اپنے علاقہ میں مساوات کے موجباب ( قریب والجید) اور فسادات کی نوعیت اور فسادات کے دوران میں جماعت احمدیہ کے جانی اور مالی نقصات وغیرہ وغیرہ کے بارے میں مکمل اور تفصیلی رپورٹ کریں۔یہ رپورٹ ، ارجولائی ۱۵۳ تک ضرور مرکز میں پہنچ جائے۔اس رپورٹ میں مخالفوں کی کارہ والیوں اور ریشہ دوانیوں اور اشتعال انگیزیوں اور ان کے تاریخ کو اچھی طرح بے نقاب کیا جائے۔اور نیز بتایا جائے کہ کون کون لوگ اس فتنہ میں پیش پیش رہے ہیں۔- خاص آدمی مقرر کر کے مخالفوں کے اختبارات اور رسائل وغیرہ سے ایسی تحریریں معہ ضروری حوالہ جات جمع کی جائیں جن میں جماعت احمدیہ کے خلاف اشتعال انگیز پراپیگنڈا کیا گیا ہو۔اور انراد جماعت کے خلاف عوام الناس کو ابھارا اور اکسایا گیا ہو۔ایسے حوالہ جات خصوصیت ۱۹۵۲ اور ۱۹۵۲ء سے تعلق رکھنے والے جمع کیے جائیں تا مخالفوں کی اشتعال انگیزی با کل عریاں ہو جائے نیز حضرت امام جماعت کو جود دھمکی آمیز خطوط آتے رہے ہیں اور ان میں سے بعض کی رپورٹ حکومت کو بھجوائی جاتی رہی ہے اس کا ریکارڈ جمع کیا جائے۔صیغه نظارت امور عامه وخارجہ ربوہ اپنے موجودہ ریکار دست مدد لینے کے علاوہ اوپر کی ہر دو قسم کے مواد سے مدد لے کر کمشن کے اعلان کے مطابق دو قسم کی مفصل رپورٹیں تیار کرے جن میں سے ایک رپورٹ میں فسادات کے موجبات اور محرکات اور بواعث رقریب و بعید) کی مکمل تشریح اور نقدین درج کی جائے۔اور جماعت کی مظلومیت کو آشکارا کیا جائے اور بتایا جائے کہ ختم نبوت وغیرہ کے مقدس عقیدہ کو رجس پر جماعت احمدیہ دل و جان سے ایمان لاتی ہے، محض ایک بہانہ بنایا گیا ہے۔ور نہ مخالفین کی اصل عرض جماعت احمدیہ کے خلاف عوام الناس کو اکسا کر اپنے مخصوص مفاد حاصل کرنا اور جماعت کو نقصان پہنچانا تھی۔حالانکہ جماعت احمد یہ ختم نبوت کے عقیدہ پر پورا پورا ایمان لاتی ہے۔اور ساتھ بہ