تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 235
۲۳۳ اللہ تعالیٰ ہمارے محبوب آقا کو ہر تکلیف سے محفوظ رکھے اور صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔آمین مکرم شیخ ناصر احد صاحب مبلغ سوئٹزر لینڈ تے سوئٹزر لینڈ سے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں چند استفسارات بغرض جواب تحریر کیے ہیں۔شیخ صاحب موصوف کے پیش کرده استضارات اور حضور انور کے لطیف جوابات آپ کے اضافہ علم کی خاطر درج ذیل ہیں ا سوال - اگر شراب کا استعمال ہر صورت اور ہر مقدار میں برا ہے تو کیا وجہ ہے کہ اس کی حرمت اسلام سے پہلے کسی نبی کے ذریعہ نہ ہوئی اور اگر پہلے جائز تھی تو کیا بائبل کی رو انبیاء بھی اس کا استعمال کرتے تھے ؟ جواب۔کیا ہر زمانہ میں ایک سی ضرورت ہوتی ہے اس طرح تو دنیا کی تمام حکومتوں کے قوانین رڈ کرنے ہوں گے۔سے ۲ سوال۔قرآن کریم میں جانوردوں کے خون کی حرمت کا ذکر ہے۔کیا یہ حرمت صرف اس وجہ سے ہے کہ خون کا استعمال بطور خوراک کے صحت کے لیے مضر ہے ؟ جواب۔کسی نے صحت کا ذکر نہیں کیا۔اس کا اللہ روحانیت پر پڑتا ہے۔کبھی مردار خور اور خون کھانے والا روحانیت کے مقام تک نہیں پہنچائے سوال۔بعض عیسائیوں کو ہر سال ایسٹر کے دنوں میں مسیح علیہ السلام کے واقع صلیب کی یا د ہیں بین اُن مقامات پر زخم پھوٹتے ہیں جہاں حضرت مسیح علیہ السلام کے جسم مبارک پر کیل ٹھونکے گئے تھے۔بعض لوگ ایسے واقعات کو اپنے مذہب کی صداقت کے طور پر پیشش کرتے ہیں اس کی تو منیح فرمائی جائے۔جواب۔محض دھوکہ ہے اس قسم کے قصے قبروں کے مجاوروں نے بھی بنا رکھے ہیں ان کو کیوں نہیں مانتے ہو سوال۔نمازوں کے انتقات میں مغربی ممالک میں مسلمانوں کو بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ جب تک موجودہ صنعتی نظام رائج ہے کام کے دوران میں نما نہ کی چھٹی کا ملنا ناممکن ہے۔اس مشکل کا حل کیا ہو ؟ جواب۔کون سا کام بغیر مشکلات کے ہوتا ہے جہاں نا قابل تلافی مشکل ہو دیاں جمع کا