تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 234 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 234

۲۳۲ تولد ہوئی ہے۔دوست دعا فرمائیں کہ نو مولودہ دین کی خادمہ بنے اور والدین کے لیے قرۃ العین ثابت ہو۔جرمنی سے اطلاع ملی ہے کہ جرمنی کے مبلغ چو ہدری عبد اللطیف صاحب نے نیور برگ کے ایک سال میں اسلامی تعلیمات کے موضوع پر کامیاب لیکچر دیا۔صدارت کے فرائض جرمنی کے ڈاکٹر وینر نے سر انجام دیئے۔چوہدری صاحب موصوف کی کوششوں سے ایک جرمن لیڈی کے حلقہ بگوش اسلام ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔سیلون سے آمدہ خطوط سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے مبلغ مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر نہایت تندہی سے تبلیغ اسلام میں مصروف ہیں۔انہوں نے حال ہی میں سیلون گورنمنٹ کے محکمہ خوراک کے ایک رکن محکمہ جنگلات کے ایک اعلیٰ ممبر، ریلوے کلرک ، پوسٹ آفس کے ملازمین اور ایک اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور ان تک اسلام کا پیغام پہنچایا۔اللہ تعالیٰ مولوی صاحب کے مقاصد اور مساعی میں برکت دے۔مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب نے جاکہ تا رانڈونیشیا) سے اطلاع دی ہے کہ انڈونیشیا کی جماعتیں پاکستان سے متعلقہ خبروں کے باعث کئی دنوں سے دعاؤں پر خاص زور دے رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔لاہور سے شیخ بشیر احمد صاحب اور ان کے رفقاء اور محمد عبد اللہ ایم۔الیس سی اور ان کے رفقاء کے متعلق خبر موصول ہوئی ہے کہ وہ خدا کے فضل سے بری ہو گئے ہیں اور خیریت سے ہیں۔فالحمد للہ علی ذالک - براہ کرم یه مکتوب احباب جماعت تک پہنچا دیں۔والسلام ناظر دعوة وتبلیغ - ربوده ۳۳ ۳ - ۱۲۶ بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسوله الكريم والسلام على عبد المسيح الموعود برادرم ! السلام عليكم ورحمة الله و بركاته سيدنا واما منا حضرت المصلح الموعود ایدہ اللہ الودود کی صحت کے متعلق آج شام کی رپورٹ یہ ہے کہ نقرس کی درد کا خاصہ شدید دورہ ہوا ہے اور حضور چل پھر نہیں سکتے۔“