تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 230 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 230

۲۲۸ اور اس طرح سے اُسے ناکامی اٹھانی پڑی۔بعض مقلات پر محض عزم و استقلال کے اظہار سے مخدوش فضا جہاں گئی مشتلا شیخو بو کے ایک گاؤں میں بعض لوگوں نے احمدیوں کو قتل کی دھمکی دی مگر انہوں نے کہا کہ آپ ہمیں ذبح کر دیں ہمارے بچوں کو تہ تیغ کر دیں مگر ہم صداقت کو نہیں چھوڑیں گے اس پہ یہ لوگ اپنے ارادوں کی تکمیل سے دستکش ہو گئے۔غرضیکہ اسی ہنگامہ کے دوران میں خدا تعالیٰ نے بعض جگہوں پر غیر معمولی اسباب نصرت پیدا کر کے اپنے بندوں کی اپنے ہاتھ سے مدد فرمائی جس کے لیے ہم اس کا جس قدر بھی شکریہ ادا کریں بہت کم ہے۔ضلع سرگودہا کے ایک احمدی دوست اپنے ایک مکتوب میں فرماتے ہیں کہ مودو دیوں اور بعض دوسرے مخالفین جماعتوں میں کچھ ایسے نوجوان پھیلا رہے ہیں جو شرارت کی غرض سے جھوٹے طور پہ احمدیت کی طرف منسوب ہو جاتے ہیں۔براہ کرم یہ مکتوب تمام احباب جماعت تک پہنچا دیں اور اپنے علاقہ کی خیریت سے جلد جلد اطلاع دیتے رہیں۔والسلام ناظر دعوة وتبلیغ ربوه ۳۳۲ - ۲۲ بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسوله الكريم والسلام على اعبده السيح الموعود برادرم ! السلام علیکم ورحمة الله وبركاته اله و سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی صحت کے متعلق تازہ ترین رپورٹ یہ ہے کہ انگوٹھے کا زخم ابھی ہے۔مگر طبیعت نسبتا اچھی ہے۔خداتعالی ہمارے مقدس آقا کو صحت کاملہ و عاجلہ بخشنے اور حافظ و ناصر ہو۔پنجاب کے گذشتہ ہنگامہ میں جماعت کی بعض احمدی مستورات نے ہمت و استقلال کا جو قابل رشک نمونہ دکھایا ہے ناممکن ہے کہ احمدیت کی تاریخ میں انہیں فراموش کیا جا سکے۔اس سلسلہ میں آج کی ڈاک سے گو یا نوالہ اور شہزادہ مضلع سیالکوٹ سے دو اور واقعات کی اطلاع لی ہے۔ان دو واقعات کا خلاصہ یہ ہے کہ ان دو جگہ پہ احمدی مستورات اکیلی تھیں کہ بہت بڑا