تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 503
۴۹۳ اخباروں میں یا خطوں کے ذریعہ سے آپ تک مسلسلہ کے حالات پہنچانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔1 انشاء اللہ آپ کو اندھیرے میں نہیں رہنے دیں گے۔آپ بھی دعا کرتے رہیں میں بھی دُعا کرتا ہوں، انشاء اللہ فتح ہماری ہے۔کیا آپ نے گذشتہ چالیس سال میں کبھی دیکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے چھوڑ دیا ؟ توکیا اب وہ مجھے چھوڑ دے گا ؟ ساری دنیا مجھے چھوڑ دے مگروہ انشاء الل مجھے کبھی نہیں چھوڑیگا سمجھ لو کہ وہ میری مدد کے لئے دوڑا آ رہا ہے۔وہ میرے پاس ہے ، وہ مجھ میں ہے خطرات ہیں اور بہت ہیں مگر اس کی مدد سے سب دُور ہو جائیں گے۔تم اپنے نفسوں کو سنبھا لو اور نیکی اختیار کرو وسیلہ کے کام خدا خود سنبھالے گا۔خاکسار مرزا محمود احمد پنجاب کی مسلم لیگی حکومت جو ایجی ٹیشن کے معامر میں محض خاموش حکومت پنجاب کا نوٹس تماشائی بنی ہوئی ھی حضرت صلح موعود کے اس پیغام پرسخت برہم ہوئی اور اس نے محضور کے نام نوٹس جاری کر دیا۔اس اہم واقعہ کی تفصیل حضور کے قلم سے درج کی جاتی ہے۔فرمایا :- یکن نے ایک اعلان میں کہا تھا کہ خدا تعالیٰ ہماری مدد اور نصرت کو آرہا ہے۔وہ چلا آرہا ہے وہ دوڑتا آرہا ہے۔اس پر حکومت نے مجھے نوٹس دیا کہ تم نے ایسا کیوں کہا؟ اس سے دوسرے لوگوں کو اشتعال آتا ہے۔ہاں نوٹس دینے والے افسر نے اتنی اصلاح کرلی کہ اُس نے کہا تم احرار کے متعلق کوئی ذکر نہ کرو۔اگروہ مجھے حکم دیتے کہ تم خدا تعالیٰ کے متعلق یہ نہ کہو کہ وہ مرد کو آرہا ہے یاد کو کہ وہ معدہ کو نہیں آتا تو دنیا کی کوئی طاقت مجھے اس بات کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہ کر سکتی۔حکومت اعمال پر کنٹرول کر سکتی ہے عقائد پر نہیں ہے حضور نے ایک اور موقعہ پر اس واقعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا :- اُس وقت بعض افسروں نے کہا کہ آپ کے اِس فقرہ سے اشتعال پیدا ہوتا ہے۔میں نے اُن کو جواب دیا کہ جب مجھے خدا آتا ہوا نظر آتا ہے تو کیا میں جھوٹ بولوں ، خدا تعالیٰ ہمیشہ ہی اپنے ے ہفت روزہ " فاروق" م ر مارچ ۶۱۹۵۳ : الفضل ۲۳ ر احسان ۱۳۳۳ پیش جنگ کالم ۳ ، ۴ به