تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 504 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 504

۴۹۴ ستے بندوں کی مدد کے لئے آیا کرتا ہے اور آپ بھی آئے گا اور ہمیشہ ہی آتا رہے گا۔اگر یہ سلسلہ جاری نہ ہو تو خدا تعالیٰ کے دین کے خادم تباہ ہو جائیں اور اُن کے دل غم سے ٹوٹ جائیں " لے سید نا حضرت مصلح موعود کے مندرجہ بالا ولولہ انگیز پیغام کے بعد جو الہامی رنگ پیغام کے بعد رکھنا تھا شیخ احمدیت کے پروانوں نے کس طرح اسلام کے عالمگیر غلبہ کی ہم کو تیز قف کرنے کے لئے پوری بشاشت سے اپنے نفوس و اموال اور عزت و آبرو کی قربانیاں اپنے خدا کے حضور میشیں کیں ، کیسے خون اور آگ کے طوفانوں میں حق و صداقت کا پرچم بلند رکھا۔پھر خدا کی محنتوں اور برکتوں اور فینلوں کو اپنی آنکھوں سے اترتا دیکھا ؟؟ اس کی ایمان افروز تفصیلات بتوفیقہ تعالے تاریخ احمدیت کی انگلی جلدوں میں آرہی ہیں۔تاہم یہاں خلاصہ اس قدر بنا دینا ضروری ہے کہ زمینی ابتلاؤں اور آسمانی شعر توں خلاصه کا یہ متوازی دور اُن روح پرور تخلیات کا صرف ایک حصہ تھا جس کی کسی قدر چھلک جماعت احمد یہ ۸۱۹۳۴-۱۹۳۵ء میں دیکھ چکی تھی اور جس کی خبر حضرت مہدی موعود علیہ السلام نے قبل از وقت ۱۸۹۴ء سے درج ذیل الفاظ میں دے رکھی تھی کہ :۔بجز خدا کے انجام کون بتلا سکتا ہے ؟ اور بجز اس غیب دان کے آخری دنوں کی کسی کو خبر ہے ؟ ایمن کہتا ہے کہ بہتر ہو کہ یہ شخص فوقت کے ساتھ ہلاک ہو جائے اور حاسد کی تمنا ہے کہ اس پر کوئی ایسا عذا پڑے کہ اس کا کچھ بھی باقی نہ رہے لیکن یہ سب لوگ اندھے ہیں اور عنقریب ہے کہ ان کے بدخیالات اور بدا را د سے انہیں پر پڑیں۔اس میں شک نہیں کہ مفتری بہت جلد تباہ ہو جاتا ہے اور جو شخص کہے کہ یکی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں اور اس کے الہام اور کلام سے مشرف ہوں حالانکہ نہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے نہ اس کے الہام اور کلام سے مشرف ہے وہ بہت بری موت سے مرتا ہے اور اس کا انجام نہایت ہی بد اور قابل عبرت ہوتا ہے لیکن جو صادق اور اس کی طرف سے ہیں وہ مرکز بھی زندہ ہو جایا کرتے ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کے فضل کا ہاتھ ان پر ہوتا ہے اور سچائی کی روح ان کے اندر ہوتی ہے۔اگر وہ آزمائش سے کچلے جائیں اور پیسے جائیں اور خاک کے ساتھ ملائے جائیں اور چاروں طرف سے ان پر لعن و طعن کی " الفضل" - اروفا ۳۳۵ اتش صدا کالم ۳/۲ :