تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 403
۳۹۴ شروع ۱۹۰۱ء میں آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود حضرت مہدی موجود کے عہد مبارک کی خدمات الاسلام کی یاد کو تعلیم دین کا مقد ملا۔فرماتے ہیں :- علیہا مبشر کو ہ جب حضور صیح و بلیغ عربی میں تفسیر قرآن علماء کے مقابلہ میں لکھ رہے تھے تو حضور نے فرمایا کہ ان دلوں میں بچوں کو پڑھا کر ہمارے گھر میں ہی سو جایا کر و چنانچہ اس موسم سرما میں داد نقد مس میں شب باشی رہونے کا فخر رکھتا ہوں " حضرت خلیفہ المسیح الثانی ۱۹۰۲ء کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :۔یکی آنکھوں کی تکلیف کی وجہ سے خود نہیں پڑھ سکتا تھا ماسٹر عبد الرحمن صاحب مجھے سناتے جاتے تھے اور میں سنتا تھا۔اس بات کو سترہ سال کے قریب ہو گئے ہیں مگر اس وقت کے مجھے فقرے کے فقر سے ابھی تک یاد ہیں " ہے ۶۱۹۰۲ ۱۹۰۴۹ء کے دوران جبکہ حضرت مهدی موعود علیہ اسلام دوران مقدمات گورداسپور میں قیام فرا رہے آپ کو الزار کی نگرانی اور پہرے کے انتظام کا شرف حاصل ہوا حضرت اقدس علیہ السلام نے انہی دنوں آپ کو مندرجہ ذیل مکتوب تحریر فرمایا :- " بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى مجتی اخرویم ماسٹر عبد الرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالٰی۔السّلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔آپ کے سب خطوط پہنچے جزاکم اللہ خیراً مگر میرے نزدیک سب پہرہ چوکی بے فائدہ ہے جب تک مسجد کے اندر اور بیت الفکر کے اندر دو تین آدمی نہ سلائے جائیں، سو یہ کوشش کریں کیونکہ گھر کے لوگ سب باہر کے دالان میں رہتے ہیں اور دالان خالی رہتا ہے بہت تاکید ہے۔والسلام خاکسار میرزا غلام احمد عفی عمرا حضرت ماسٹر صاحب نظریہ فرماتے ہیں:۔" میں حضرت مسیح موعود کی ذریت طبیبہ کو نہ صرف اسکول میں بنکہ اندرون خانہ بھی تعلیم دیا کرتا تھا۔ایک دفعہ یک صبح کے وقت حضرت مرزا شریف احمد صاحب کو بیت الدعا میں کچھ پڑھا رہا تھا اور حضور لوٹا لئے قضاء حاجت کے لئے بیت الدعا میں سے گزرے حضور نے فرمایا کہ ان بچوں نے قوم کا سردار بننا له الفضل ۳۰ جون ۱۹۲۱ء مث ؛