تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 301 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 301

۲۹۷ تک اپنے آپ کو مسلمان کہتے جائیں گے یہاں تک کہ ہم بڑھ جائیں۔اور اگر خد اتعالیٰ کی تقدیر چاہتی ہے کہ وہ احمدیت کو قائم رکھے تو یقینا ہم بڑھیں گے اور بڑھتے پہلے جائیں گے۔میں دیکھتا ہوں کہ اسی فتنہ کے ایام میں بھی جن لوگوں میں جرات ہوتی ہے وہ لوگوں کے غلط الزامات کی تردید کر دیتے ہیں۔ایک دوست نے مجھے خط لکھا کہ میں احمدی نہیں لیکن سیاسی آدمی ہوں مذہبی نہیں لیکن جوں جوں اخبارات میں میں نے پڑھنا شروع کیا کہ احمدی پاکستان کے غدار ہیں تو مجھے بہتر لگا کہ ایسا کہنے والے جھوٹے ہیں۔لیکں کر پاکستانی تھا لیکس نے پاکستان کی خاطر بہت سی قربانیاں کیں اور میرے وفادار ساتھیوں میں سے بعض احمدی بھی تھے۔پس جب میں اخبارات میں پڑھتا ہوں کہ احمدی غدار ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کہنے والے جھوٹے ہیں۔یہ خیالات ہزاروں کے نہیں لاکھوں کے ہیں لیکن سب میں یہ جرأت نہیں کہ اس کا اظہار کریں لیکن ایک وقت آئے گا جب لوگ جرات سے اس کا اظہار کریں گے۔لاہور، گورداس پور، فیروز پور وغیرہ کے لاکھوں آدمی ہیں جن کے ساتھ احمدی بدل کر کام کرتے رہے ہیں۔راولپنڈی کا اخبار تعمیر آجکل زمیندار کا ہمنوا ہے لیکن آج سے کچھ سال پہلے ایڈیٹر نے اپنے ایک ناول میں لکھا تھا کہ احمدیوں نے پاکستان کی خاطر بہت سی قربانیاں کی ہیں۔آج وہ جو کچھ چاہتے ہیں کہیں لیکن سوال یہ ہے کہ اُس وقت ایڈیٹر اخبار تعمیر نے کیا لکھا تھا مصیبت کے وقت اس کے منہ سے پہنچے نکل گیا تھا۔پس یہ چیزیں وقتی ہیں۔مومن اور شریف آدمی وہی ہے جس کے ہاتھ سے ایک طرف چیونٹی کو بھی ضرر نہیں پہنچتا۔وہ قانون کا بڑا ہی پابند ہوتا ہے۔وہ قانون پر بڑا چلنے والا ہوتا ہے اور بڑا ہی بے ضرر ہوتا ہے جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ نے اپنے سینیا اور منہ میں رہ کر وہاں کی حکومتوں کے قواعد کی پابندی کی لیکن ساتھ ہی وہ نڈر بھی ہوتا ہے کوئی اسے مارتا ہے یا گالیاں دیتا ہے تو وہ اس کی پروا نہیں کرتا۔ایک صحابی جو پہلے مسلمان نہیں تھے بعد میں وہ مسلمان ہو گئے ہمیشہ یہ واقعہ سنایا کرتے تھے۔اس وقت سارا واقعہ تو سنا نہیں سکتا اختصار کے ساتھ بیان کر دیتا ہوں۔وہ کہتے ہیں لکھی مسلمان نہیں تھا یکن ایک لڑائی میں شامل ہو گیا اور ہم نے مسلمانوں کو مارنا شروع کیا۔اتنے میں مسلمانوں کا ایک لیڈر نیچے اتر آیا ہم میں سے دو تین آدمیوں نے اس پر حملہ کر دیا اور ایک شخص نے آگے بڑھ کر اس کے