تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 351 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 351

۳۴۵ دعوی کیا کہ قرآن شریعت میں بہت سی آیات ہیں جن میں لکھا ہے کہ حضرت عیسی زندہ آسمان پر ہیں حضرت مفتی صاحب نے فرمایا مولوی صاحب تو کہتے ہیں بہت سی آیات ہیں اگر وہ ایک بھی ایسی آیت دکھا دیں جس میں لکھا ہو کہ عیسى حتى في السماءِ تو میں اسی مجلس میں مولوی صاحب کو مبلغ تین سو روپے انعام دوں گا۔اس پر لوگوں نے خوب تالیاں بجائیں اور سب مولوی صاحب کی طرف دیکھنے لگے کہ اب وہ تین سو روپے انعام لینے ہی والے ہیں مگر مولوی صاحب دم بخود ہو کر بیٹھ گئے۔اس پر ایک اور صاحب نے اُٹھ کہ کہا کہ اگر حضرت عیسی آسمان پر نہیں تو اُن کی قبر دکھاؤ حضرت مفتی صاحب نے فی البدیہہ جواب دیا کہ آپ کے دادا کا دادا زندہ ہے یا مر گیا ہے ؟ اگر مر گیا ہے تو اس کی قیر دکھاؤ ورنہ کہا جائے گا کہ وہ بھی آسمان پر ہے۔اس جواب پر دوسرے صاحب نے بھی چپ سادھ لی۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے لیکچروں کا سیلون پریس میں بہت پر چھا ہو البطور نمونہ دو انگریزی اخبارات کے دو نوٹ درج ذیل کئے جاتے ہیں :۔اخبار سیلون ڈیلی نیوز (۲۵ اکتوبر ۱۹۲۷ء) نے لکھا کہ :۔ولزلے کالج لٹریری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر ایم۔ایم۔صادق نے کل طلباء کے سامنے زیر صدارت پرنسپل کالج ہذا ریورنڈ ہچنسن اپنے وہ تجربات بیان فرمائے جو آپ کو قیام یورپ و امریکہ کے زمانہ میں حاصل ہوئے تھے۔دوران تقریبہ آپ نے کئی ایک دلچسپ واقعات بیان کئے اور غیر ممالک میں زندگی بسر کرنے کے متعلق طلباء کو وہاں کے اخلاق اور طرز معاشرت کے بارے میں مفید معلومات بہم پہنچائیں۔(ترجمہ) اخبار سیلون انڈی پینڈنٹ لے ۲۵ اکتوبر ۱۹۲۷ء کی اشاعت میں ایک نامہ نگار کے حوالہ سے لکھا:۔ینگ مسلم لیگ جو کہ روشن و مارغ اور آزاد خیال افراد پر شتمل ہے، کے اجلاس میں دو معزز اشخاص ڈاکٹر صادق اور مسٹر حمید کو نیومورسٹریٹ کے سکول میں حفظان صحت کے متعلق حضرت رسول کریم صلے للہ علیہ وسلم کے ارشادات بیان کرنے کا موقع دیا گیا۔نامہ نگار نے مزید لکھا کہ میں بخوشی اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ مسلم لیگ کے ممبروں نے اخوت اور رواداری کا نمونہ دکھایا ہے۔گذشتہ سال جب خواجہ کمال الدین صاحب سیلون میں لیکچروں کے متعلق