تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 350
۳۴۴ صوفی غلام محمد صاحب کے زمانہ کی یاد تازہ کر دی اور جزیرہ بھر میں احمدیت کی گویا دھوم مچ گئی۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے کولمبو کی مختلف سوسائٹیوں میں اسلام اور احمدیت سے متعلق متعدد کامیاب لیکچر دیئے آپ نے ایک لیکچر اسلام اور عیسائیت کے موضوع پر دیا اور مسلمانوں نے تسلیم کیا کہ اسلام کی تائید میں انہوں نے کبھی ایسی زبردست تقریر نہیں سنی۔ایک لیکچر بدھسٹ انجمن کے ہال میں ہوا جس کا تمام انتظام بدھ لوگوں نے کیا۔جلسہ میں غیر معمولی حاضری تھی مفتی صاحب نے بدھوں کے کالج کا بھی معائنہ کیا۔نیز کولمبو میں بدھوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا سے بھی ملاقات کی اور انہیں خبر دی کہ اِس زمانہ کا بدھ قادیان میں آچکا ہے بدھ لیڈر نے کہا کہ بدھ آسمان سے آئے گا اور ہم اُس کو آسمان سے نازل ہوتے خود دیکھیں گے۔آپ کا ایک عیسائی مناظر ڈی سلوا کے ساتھ اتو بہت سیج اور دعونی مسیح موعود کی صداقت پر دوبارہ مناظرہ بھی ہو ا جس میں پادری صاحب لاجواب ہو گئے۔ان ٹیچروں اور آپ کی نجی ملاقاتوں کے نتیجہ میں کئی غیر احمدی مزین احمدیت کے بہت قریب آگئے بلکہ بعض علماء نے یہاں تک مشہور کر دیا کہ مفتی صاحب في المواقع ولی اللہ ہیں جو محض اتفاق سے احمدیوں کے ہاتھ لگ گئے ہیں اور وہ ان سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں مگر دراصل وہ احمدی نہیں ہیں۔ابتدائی چند لیکچروں کے سوا اکرلیکچروں کا انتظام غیر احمدی معززین نے اپنے خرچ پر کیا اور نہایت خوشی کے ساتھ اپنی گرہ سے ہال کا کرایہ اور اشتہار وغیرہ کے اخراجات ادا کئے۔حضرت مفتی صاحب نے عیسائیوں کے ویہلی کالج کی لٹریری سوسائٹی میں بھی ایک لیکچر دیا۔دیکھرامریکہ کے عام حالات پر تھا اور صدر جلسہ خود پرنسپل تھے جو لندن کے پادری تھے۔حضرت مفتی صاحت سیلونی بدھوں کے مرکزی شہر کانڈی میں بھی تشریف لے گئے جہاں آپ کے دو لیکچر ہوئے۔ایک کا عنوان تھا ” پیغام اسلام یکچر ٹاؤن ہال میں ایک معزز وکیل جارج ڈی سلوا صاحب نے صدارت کی۔ہال سامعین سے بھرا ہوا تھا آخر میں معززین شہر نے کہا کہ ہمیں یہ خوشی ہے کہ اسلام اس قدر خوبیوں سے پر ہے جیسا کہ مفتی صاحب نے بیان کیا ہے۔دوسرا لیکچر اسی شہر کے بدھسٹ ہال میں ہوا۔حضرت مفتی صاحبے نے اپنے لیکچر میں دور جدید کے بدھہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی پیش کیا۔یہ کچھ بھی بہت مقبول ہوا۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے اپنے لیکچروں میں صداقت اسلام کے علاوہ تحریک احمدیت کے مخصوص مسائل پر بھی روشنی ڈالی اور اپنے عقائد کو بڑی وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا۔چنانچہ یہ ایک مشہور واقعہ ہے کہ آپ کے ایک لیکچر کے دوران جس کے صدر مسٹر برہان، ایک وکیل تھے کسی اہلحدین دوست نے