تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 229 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 229

تھا کہ پادری جو واقعہ میں عیسائیت کے ایجنٹ ہیں اور جن کی مدد سے عیسائیت ہر ملک میں پھیلی ہے وہ ان کے دوست ہوتے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوا سب سے پہلے جن لوگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت کی وہ پادری ہی تھے۔امرتسر میں پادری رالیا رام کا ایک مشہور پر یس تھا۔ایک دفعہ آپ نے ایک تو وہ چھپنے کے لئے بھجوایا اور مستودہ کے ساتھ ایک خط بھی رکھ دیا جس میں طباعت کے متعلق ہدایات درج تھیں۔اس وقت کسی علیحدہ خط کا پیکٹ میں رکھنا قانونا ایک جرم تھا۔آپ رلیا رام کے کٹوم ( CUSTOMER ) تھے اور دکاندار اپنے گاہک سے کوئی برا سلوک نہیں کرتا لیکن ریلیا رام نے ایک انگریز سپرنٹنڈنٹ ڈاکخانہ جات کی مدد سے آپ پر مقدمہ چلا دیا مقدمہ میں خود سپرنٹنڈنٹ مین ہوا مجسٹریٹ نے آپ سے دریافت کیا کہ کیا آپ نے سیکیٹ میں خط ڈالا ہے۔آپ نے فرمایا ہاں میں نے مستوده کے ساتھ خط بھی بھیجا تھا۔آپؐ کی اس سچائی کا مجسٹریٹ پر نہایت گہرا اثر ہوا، سپرنٹنڈنٹ ڈاک خانہ جات نے بہتیر از ور لگایا کہ آپ کو کسی طرح سزا ہو جائے لیکن مجسٹریٹ نے کہا لیکن سچ بولنے والے کو سنرا نہیں دے سکتا اور اس نے آپ کو ہر سی کر دیا۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی سب سے پہلے عیسائی پادریوں نے ہی مخالفت کی۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مشہور مخالف پادری تھا کر داس تھا۔اس نے اسلام اور احمدیت کے خلاف ریویو براہین احمدیہ" " ازالته المرزا قادیانی " ذنوب محمدیہ اور انجیل یا قرآن چار کتابیں لکھی ہیں۔پھر پادری ایس پی جیکب ( P - A CO2۔5 ) تھا اس نے آپ کے خلافت، ایک کتاب لکھی جس کا نام مسیح موعود تھا۔ڈاکٹر گرئیس و ولڈ ( DR۔GRI SWOLD ) نے مرزا غلام محمد قادیانی " کے نام سے آپ کے خلاف ایک کتاب لکھی۔پھر مشہور پادریوں فتح مسیح ، وارث مسیح، عماد الدین سراج الدین ، عبداللہ آتھم اور ہنری مارٹن کلارک نے آپ کی مخالفت کی بعجیب بات یہ ہے کہ عبداللہ اعظم سرکاری ملازم تھا اور ڈپٹی کے عمدہ پر فائز تھا۔اگر انگریزوں نے ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھڑا کیا تھا توکیا انہوں نے اپنے ایک اعلیٰ اور سے کہنا تھا کہ وہ آپ کی مخالفت کرے۔پھر ڈاکٹر مہنری مارٹن کلارک نے آپ پر اقدام قتل کا مقدمہ چلایا۔امرتسر کے ڈی ہیں۔اسے ای مارینیو نے آپ کے نام خلاف قاعدہ وارنٹ گرفتاری جاری کیا۔کیا یہ ایلیٹوں والا سلوک ہے جو آپ سے کیا گیا۔پھر قادیان جانے والے ہر احمدی کا نام نوٹ کیا جاتا تھا۔کیا یہ اس بات کی علامت ہے کہ