تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 228 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 228

جاؤں اور خاموش رہوں۔غرض برطانیہ کے ایک دہریہ کو بھی عیسائیت سے محبت ہے عیسائیت کی محبت میں برطانیہ اور امریکہ سب سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں۔وہ ایک ارب پونڈ سے زیادہ اپنے مشنوں پر سالانہ خرچ کرتے ہیں اور چھوٹے حکام سے لے کر وائسرائے اور بادشاہ تک گر بھا میں جاتے ہیں پھر کیا یہ عجیب بات نہیں کہ علماء کے خیال کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھڑا تو انگریزوں نے کیا مگر آپ کو کہا یہ کہ تم کو عیسی مر گیا ہے۔کیا یہ بات کسی انسانی عقل میں آسکتی ہے ؟ جو حکومت اربوں روپیہ عیسائیت کی اشاعت کے لئے خرچ کر رہی ہے، جس کی بنیا در سی سیع کی انو مہیت پر ہے جس کے پادریوں میں اتنی طاقت ہے کہ ان کی مخالفت کی وجہ سے ایک بادشاہ بھی استعفیٰ دینے پر مجبور ہو جاتا ہے کیا اسنے مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لئے یہی کہلوانا تھا کہ عیسی مرگیا ہے حالانکہ عیسی کے سرنے میں عیسائیت کی موت ہے۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی جب سیالکوٹ میں نشہ میں تقریر ہوئی تو علماء نے آپؐ پر کفر کے فتوے لگائے اور ان میں سب سے پیش پیش پیر جماعت علی صاحب تھے۔ڈھنڈورے پیٹے گئے اور اشتہاروں اور اعلانوں کے ذریعہ یہ پراپیگنڈا کیا گیا کہ جوشخص مرزا صاحب کی تقریر سننے جائے گا اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا۔آپ کی یہ تقریر ایک سرائے ہیں ہوئی تھی لوگ با وجود ان فتووں کے تقریر سننے کے لئے گئے مولوی اشتہار بانٹتے تھے اور لوگوں کو پکڑ پکڑ کر کہتے تھے کہ دیکھو اس میں کیا لکھا ہے تو لوگ یہ کہ کر آگے پہلے جاتے کہ نکاح کا کیا ہے نکاح تو پھر سو روپیہ دے کر ہم پڑھائیں گے لیکن مرزا صاحب شاید دوبارہ یہاں نہ آئیں لیکچر کے بعد جب آپ جائے قیام کی طرف روانہ ہوئے تو لوگوں نے آپ کی گاڑی پر خشت باری شروع کر دی۔ان دنوں سیالکوٹ میں ایک انگریز لیفٹیننٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس تھا جس کا نام بیٹی ( BETTI ) تھا اس نے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مسلمانو یہ ہمارے خدا کو مار رہا ہے لیکن میں خاموش کھڑا التقریر سن رہا ہوں اور تمہارے مذہب کو زندہ کہ رہا ہے اور تم شور مچارہے ہو۔غرض ہم نے عیسائیوں کا خدا مار دیا لیکن پھر بھی ان کی نظروں میں ہم انگریزوں کے ایمینٹ ہیں اور یہ لوگ ان کے خدا کو زندہ آسمان پر بیٹھائے ہوئے ہیں اور پھر بھی انگریزوں کے مخالف ہیں۔یکی بتا چکا ہوں کہ یہ بات عقلی طور پر محال ہے کہ ہمیں انگریز وڈی کا ایجنٹ کہا جا سکے۔اب یکی واقعاتی مثالیں لیتا ہوں۔اگر احمدیوں کو فی الواقعہ انگریزوں نے قائم کیا ہیت تاتو مروری