تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 227
۲۳۴ یہ لوگ سیاست میں بڑھتے ہوئے ہیں وہاں مذہبی تعصب میں بھی بڑھتے ہوئے ہیں چنانچہ سابق بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کی تخت سے دستبرداری کا واقعہ اس کا ثبوت ہے کہ ان کا ایک عورت مر مپسن سے تعلق تھا۔وہ دیر سے شاہی دعوتوں میں بلائی جاتی تھیں۔ان میں خود وزیر اعظم بھی شامل ہوتے تھے۔وہ اکثر اوقات شاہی حلقہ میں رہتی تھیں اور شاہی نوکر ان کی خدمت پر مامور تھے لیکن کسی وزیر نے ان کے میل جول پر اعتراض نہ کیا۔مسٹر بالڈوں جنہوں نے بعد میں اعتراض کیا وہ کئی دفعہ ان ناچ گانوں میں شامل ہو چکے تھے جن میں وہ عورت ایڈورڈ ہشتم کے ساتھ شریک ہوتی تھی لیکن جب ایڈورڈ ہشتم کی تاجپوشی کی رسوم طے ہونے لگیں ،اور اس غرض کے لئے ایک خاص کی ٹی عمل میں آئی اور اس نے اپنی رپورٹ بادشاہ کے سامنے رکھی تو بادشاہ نے مذہبی رسم کا حصہ ادا کرنے سے انکار کر دیا اور صاف طور پر کہ دیا کہ میں اس پر یقین نہیں رکھتا اس لئے مجھے معذور سمجھا جائے۔جب یہ بات وزراء اور پادریوں کو معلوم ہوئی تو انہوں نے سخت برا منایا اور آرچ بشپ آون کنٹر بری نے اس تقریب میں شامل ہونے سے انکار کر دیا اور پھر مسٹر بین کے ساتھ شادی کے واقعات کو بہانہ بنا کہ ان کے خلاف اس قدر شور بلند کیا گیا کہ آخر ایڈورڈ ہشتم کو تخت سے دستبرداری کا اعلان کرنا پڑا۔یہ دلیل ہے اس بات کی کہ انگریز مذہب کے بارہ میں نہایت متعصب واقع ہوئے ہیں۔اسی طرح برطانیہ کے وزیر اعظم مسٹر ایٹلی کی بہن سخت کر پادری تھی۔ہمارے مشن میں بھی وہ آیا کرتی تھی۔وہ ساؤتھ افریقہ میں بطور مشتری کام کیا کرتی تھی نہیں انگریز خواہ چھوٹے ہوں یا بڑے ان میں اسلام کے خلاف اور عیسائیت کی تائید میں ایک شدید جذبہ پایا جاتا ہے - ۱۹۲۲ مہ میں میں جب انگلستان گیا تو ایک دہریہ ڈاکٹر سے میرا تبادلہ خیالات ہوا۔جب اس سے میری گفت گو ہوئی تو اس نے دو چار فقرات کے بعد ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کر دیا یکی نے کہا آپ تو خدا کو بھی نہیں مانتے محمد رسول اللہ صلی الہ علیہ وسلم پر کیوں اعتراض کرتے ہیں صرف ہستی باری تعالیٰ تک اپنی گفت گو کو محدود رکھیں مگر اُس نے پھر اعتراض کر دیا میں نے اسے دوبارہ نرمی سے سمجھایا لیکن وہ باز نہ آیا۔آخر جب اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض کیا تو میں نے حضر مسیح علیہ السلام پر اعتراض کر دیا۔اس پر اُس کا چہرہ سرخ ہو گیا اور کہنے لگا میں مسیح (علیہ السلام) کے متعلق کوئی بات سننے کے لئے تیار نہیں۔لیکں نے کہا اگر تم مسیح کے متعلق کوئی بات سننے کے لئے تیار نہیں تو کیا میں ہی ایسا بے غیرت ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے متعلق اعتراضات سنتا چلا