تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 194
1A9 سے ثابت ہے۔انہوں نے کہا مرزا صاحب میرے دوست ہیں لیکن جانتا ہوں کہ وہ بہت بڑے عالم ہیں اور قرآن و حدیث کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں وہ ایسا نہیں کہہ سکتے۔وہ کہنے لگے یا تو مرزا صاحب نے یہ کہا نہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہوگئے ہیں اور اگر کہا ہے تو میں ان کے پاس جاؤں گا اور انہیں کہوں گا کہ وہ ایساد عوئی نہ کریں اور وہ مان لیں گے چنانچہ وہ قادیان آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام کے پاس حاضر ہو کر کہنے لگے ہیں حج پر گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو میں نے یہ عجیب بات شنی کہ آپ نے فرمایا ہے عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا ہاں میں نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے کہا میں لوگوں سے کہہ آیا ہوں کہ میں مرزا صاحب سے کہوں گا کہ آپ یہ دعوئی نہ کریں تو آپ لاہور یاد ہی کی کسی مسجد میں تو یہ کا اعلان کریں اگر وہ نہ مانے تو میں کہوں گا کہ اگر یہ امر قرآن کریم سے ثابت نہ ہو سکے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا ہاں اگر یہ امر قرآن کریم سے ثابت نہ ہوا تو میں ایسا کرنے کے لئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا اچھا میری تسلی ہو گئی ہے میں نے مولوی صاحب سے کہا ہے کہ وہ قرآن کریم کی تین سو آیات سے حضرت علی علیہ السلام کی حیات ثابت کر کے دکھائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تین سو آیات کی کیا ضرورت ہے اس کے لئے ایک آیت ہی کافی ہے۔میاں نظام دین صاحب کو شبہ پڑا کہ شاید قرآن کریم میں حیات مسیح کے متعلق تین سو آیات نہ ہوں اس لئے انہوں نے کہا اچھا دو سو آیات سے ہی وہ حیات مسیح ثابت کریں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے پھر فرمایا کہ اس کے لئے ایک آیت ہی کافی ہے۔انہیں پھر تبہ پڑا کہ شاید قرآن کریم میں حیات مسیح کو ثابت کرنے کے لئے دو سو آیات بھی نہ ہوں اس لئے انہوں نے کہا اچھا وہ ایک سو آیات سے حیات مسیح ثابت کریں۔آپ نے فرمایا نہیں اس کے لئے ایک آیت ہی کافی ہے اور پھر وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح نیچے اتر تے گئے جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے لوط کی بستی کے متعلق فرمایا تھا خدایا اس میں اگر چالیس تجھ پر یقین رکھنے والے ہوں کیا تب بھی تو اسے تباہ کر دے گا تو خدا تعالی نے کہا اسے ابراہیم ! تب میں انہیں معاف کر دوں گا۔اس سے آپ کو شبہ ہوا کہ شاید اس بستی میں اتنے مومن نہ ہوں اس لئے آپ آہستہ آہستہ نیچے اُترتے گئے یہاں تک کہ آپ دنیل تک آگئے اور خدا تعالیٰ نے کہا ابراہیم اگر اس میں دنس مومن بھی ہوں تب بھی یکیں اس بستی کو تباہ نہیں کروں گا