تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 101 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 101

: مسلمانوں نے ہماری مخالفت بھی کی لیکن ہم نے بی عقیدہ نہیں بدلا کیونکہ عقائد کوبا ال دینا کسی انسان کے اختیار میں نہیں عقائد خدا تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں اور ان کو خدا ہی بدل سکتا ہے۔ہمارے نزدیک قرآن کریم کی تعلیم کو کوئی شخص بدل نہیں سکتا۔ہم بانی سلسہ احمدیہ کو بھی قرآن کریم کی تعلیم کا بدلنے والا نہیں مانتے بلکہ اس کا خادم مانتے ہیں۔ہمارے عقیدہ کی رو سے وہ اسلام کے کیسی چھوٹے سے چھوٹے حکم کو بھی تبدیل نہیں کر سکتے تھے۔جب بانی سلسلہ احمدیہ بھی کسی حکم کو تبدیل نہیں کر سکتے تھے تو پھر ان کا کوئی خلیفہ خواہ کتنا بڑا ہو کسی حکم کو کس طرح تبدیل کر سکتا ہے پس یہ خیال کر لینا کہ ہندوستان یا پاکستان کے احمدیوں کی اپنی حکومتوں سے وفاداری اسی وقت تک ہو گی جب تک امام جماعت احمدیہ ان کو ایسا کرنے کا حکم دیتا ہے اول درجہ کی حماقت اور بیوقوفی ہے این معاملہ میں امام جماعت احمدیہ کوئی حق ہی نہیں رکھتا۔اسلامی تعلیم کو دوہرانا اس کا کام ہے اُسے بدل نہیں سکتا۔اگر کسی وقت جماعت احمدیہ کا امام ہی ملک کی جماعت کو یہ حکم دے کہ تم اپنی حکومت کے وفادار نہ رہو تو اس کے معنی یہی نہیں ہوں گے کہ وہ یہ کہتا ہے کہ تم اپنی حکومت کے وزاد آ نہ رہو بلکہ احمدیہ جماعت کے مذہبی مسلمات کے رو سے اس کے یہ معنے ہوں گے کہ تم نعوذ بالله من ذلك قرآن کریم اور خدا تعالیٰ کے فرمانبردار نہ رہو۔اور کیا کوئی نائب اپنے افسر کے حکموں کو بدل سکتا ہے خلیفہ بے شک جماعت کا امام ہے لیکن وہ ہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کا تابع ہے محمد رسول اللہ صلے اللہ لیہ وسلم کا تابع ہے۔قرآن کریم کا تابع ہے۔اللہ تعالیٰ کا تابع ہے اسے اپنے بالا افسروں کے احکام کے بدل دینے کا حق ہی کہاں ہے۔پس یہ کہنا کہ جماعت احمدیہ قادیان کی وفاداری چونکہ امام جماعت احمدیہ کے حکم کے ساتھ وابستہ ہے جو پاکستان میں رہتا ہے اس لئے ان کی وفاداری پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ایک غلات عقل قول ہے حکومت کی وفاداری کا حکم ہمارے نزدیک قرآن کریم کا حکم ہے اور قرآن کریم خدا تعالیٰ کیا کہتا ہے ہے۔ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ دنیا کی جس حکومت میں بھی کوئی احمدی رہتا ہے اس حکومت کا اس کو وفادار رہنا چاہیے۔کوئی خلیفہ یہ حق نہیں رکھتا کہ وہ اس حکم کو بدل دے کیونکہ خلیفہ ڈکٹیٹر نہیں ہے وہ نائب ہے اور نائب اپنے سے بالا حکام کے احکام کا والیہ اہی فرمانبردار ہوتا ہے جیسا کہ دوسرے لوگ پائے ل الفضل در شهادت ۳۲ ح ۳ : ܀