تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 341 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 341

۳۳۸ ان کی تائید کے لئے غیر معمولی سامان پیدا کر دیا کرتی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالے واضح الفاظ میں فرماتا ہے کہ ہمارا حزب ہمیشہ غالب رہے گا۔حزب الہی کے غلبہ کے اگر یہی معنے ہوں کہ ان کے پاس تو ہیں زیادہ ہوں گی تو وہ جیت جائیں گے یا آدمی زیادہ ہوں گے تو وہ جیت جائیں گے تو یہ کوئی عجیب بات نہیں رہتی ساری دنیا میں یہی ہوتا ہے حقیقت یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ ہمارا حزب ہمیشہ غالب رہے گا تو اس کے معنے یہ ہیں کہ خواہ ان کے پاس سامان کم ہوں گے تب بھی وہ ہماری تائید سے جیت جائیں گے۔جیسے رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بدر اور احمد کی جنگ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے ملائکہ مسلمانوں کی تائید کے لئے نازل کئے ، کفار کے دلوں میں رعب ڈال دیا اور مسلمانوں کے ہاتھ ایسے مضبوط کر دیئے کہ وہ زبر دست طاقت اور زیادہ تعدا د رکھنے والے دشمن پر غالب آگئے لیکن خدا تعالیٰ کے نشانات کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم بھی اس قابل ہوں کہ خدا ہماری تائید میں نشانات ظاہر کرے۔پس سب سے پہلی چیز جس کے متعلق یکں سمجھتا ہوں کہ وہ ہر مسلمان کے اندر پائی جانی چاہئیے یہ ہے کہ اگر ہم سچے مسلمان ہیں تو ہمیں اپنی نگاہ آج سے تیرہ سو سال پیچھے لے جانی چاہئیے۔اگر ہم اپنے گردوپیش کو دیکھ کہ اور یہ اندازہ لگا کر کہ دنیا کی باقی تو میں کس طرح ترقی کر رہی ہیں خود بھی انہی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں تو ہمیں اپنے مقصد میں ہر گزنہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی کیونکہ خدا تعالیٰ نے مسلمانوں سے وہ وعدے کئے ہیں جو دوسری قوموں سے نہیں کئے۔اور جب مسلمانوں سے اللہ تعالیٰ کے ایسے وعدے ہیں جو دوسری قوموں سے نہیں تو لازماً ہمیں ایسے حالات پیدا کرنے پڑیں گے جن میں دوسری قومیں ہم سے مشترک نہ رہیں۔اور اس کی یہی صورت ہے کہ ہمارے آقا اور سردار حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو تعلیم لائے تھے اس پر سہم عمل کرنے کی کوشش کریں۔جس رنگ میں وہ ہمیں رنگین کرنا چاہتے تھے وہ رنگ ہم اپنے اندر پیدا کریں اور جو باتیں اسلام کے خلاف ہیں ان سے بچنے کی کوشش کر یں۔اگر ہم ایسا نہیں کرتے اور اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ مغرب کا اچھا