تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 342 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 342

۳۳۹ شاگرد بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں یا درکھنا چاہئیے کہ قرآن کریم کا یہ وعدہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ مغرب کے اچھے شاگردوں کی مدد کرے گا قرآن کریم تو یہ کہتا ہے کہ اِن كُنتُم تحبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحبكُمُ اللهُ اگر تم چاہتے ہو کہ خدا تم سے محبت کرے تو تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلو جب چلو گے تو محبكُمُ اللهُ خدا بھی تم سے محبت کرنے لگے گا۔پس اپنی تائید اور نصرت اسی صورت میں آسکتی ہے جب مسلمان محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام کی بعض چیزیں ایسی ہیں جو موجودہ زمانہ کے لوگوں کو پسند نہیں لیکن ہم نے دیکھنا یہ ہے کہ ایک طرف لوگوں کے خوش یا نا خوش ہونے کا سوال ہے اور دوسری طرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خوش یا نا خوش ہونے کا سوال ہے۔لازماً اگر ہم سچے مسلمان ہیں تو خواہ لوگ ہم سے ناراض ہوں خواہ وہ ہمیں اپنے نقطۂ نگاہ سے بد تہذیب قرار دیں ہمارا فرض یہی ہوگا کہ ہم محمد رسول اللہ صلے للہ علیہ وسلم کی تعلیم پر عمل کریں اور اپنے آپ کو اسلامی تسلیم کا صحیح نمونہ بنائیں۔سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا :- آج کل عام طور پر لوگوں میں یہ چر چاپایا جاتا ہے کہ پاکستان میں اسلامی آئین نافذ ہونا چاہئیے مگر میری سمجھ میں یہ مسئلہ کبھی نہیں آیا۔سوال یہ ہے کہ اسلامی آئین میرے لئے ہے یا نہیں ، جب اسلامی آئین ہر سلمان فرد کے لئے ہے تو مسلمان افراد اسلامی آئین پر خود عمل کیوں نہیں کرتے ؟ کیا پاکستان میں کوئی ایسا قانون ہے کہ نماز نہ پڑھو یا کیا پاکستان میں کوئی ایسا قانون ہے کہ اور اسلامی احکام پر عمل نہ کرو جب نہیں تو مسلمان اگر بچے دل سے اسلامی آئین کے نفاذ کے خواہش مند ہیں تو وہ نماز میں کیوں نہیں پڑھتے ، وہ اسلامی احکام پر عمل کیوں نہیں کرتے ہے یہ کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان نے ایسے قانون نہیں بنائے جن کی وجہ سے شہرشخص کو نماز پڑھنے پر مجبور کیا جاسکے مگر سوال یہ ہے کہ اگر ایسا قانون پاکستان نے نہیں بنایا تو کیا پاکستان کا کوئی قانون شراب پینے پر مجبور کرتا ہے یا نا چنے گانے پر مجبور کرتا ہے۔یا کوئی قانون یہ کہتا ہے کہ تم نماز نہ پڑھو اگر