تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 326 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 326

۳۲۶ اخبار انقلاب (لاہور) کی اسی مفصل خبر کے مقابل لاہور کے دوسرے بعض اخبارات نے اصل تقریر کی رپورٹنگ کرنے کی بجائے جلسہ میں گڑا بڑا اور پولیس کی لائٹی چارج کے واقعہ پر اکتفاء کیا۔چنانچہ مشہور اخبار نوائے وقت“ (لاہور) نے " راولپنڈی میں احمدیوں کے جلسہ میں گڑ بڑ" پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑی" کے دوہرے عنوان سے لکھا:۔" راولپنڈی ۱۴۔اپریل۔کل مقامی پولیس نے نشاط سینما تھیٹر کے نزدیک ایک ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے معمولی لاٹھی چارج کیا کیونکہ یہ ہجوم ایک ایسے جلسے کو ناکام بنانا چاہتا تھا جس میں احمدیوں کے قائد مرزا بشیر الدین محمود نے تقریر کرنا تھا۔لاٹھی چارج سے قبل ہجوم کے لیڈروں نے احمدیوں کے خلاف تقریریں کر کے یہ مطالبہ کیا کہ احمدیوں کو پیلک جلسے کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔پولیس کے لاٹھی چارج سے چند اشخاص کو معمولی بقیه : حاشیہ صفحہ گزشتہ : وہ بیٹھان بھی ساتھ ہی آگیا ، وہ مولوی۔باجوہ صاحب کی بات سننے کو بھی تیار نہ تھے اور لوگوں کو اُکسا رہے تھے یہ تقریر کیوں کرائی جا رہی ہے۔کوئی اس تقریر کو نہ گئے۔باجوہ صاحب نے سٹی انسپکٹر صاحب کو اطلاع دی اور اس دوران میں پولیس بھی اور منگوائی گئی۔ان شوریدہ سر لوگوں کی تعداد ۲۵ ، ۳۰ ہوگئی۔سفید وردی والی پولیس کے لوگ بھی کافی تعداد میں ان کے ہجوم میں شامل تھے تا ان کو شرارت سے باز رکھیں۔جو لوگ باہر تقریریشن رہے تھے وہ انہیں کو سنتے تھے کہ ایسی اعلیٰ تقریر سننے نہیں دیتے۔راولپنڈی کے ایک مشہور ایڈووکیٹ نے کہا سمجھ نہیں آتا ایسی اصلی تقریر پر بھی کسی کو کوئی اعتراض ہو سکتا ہے۔۔۔ہال کے اندر سکون ہی سکون تھا۔آج حضور کا لنچ کرنل عطاء اللہ خان صاحب کے ہاں تھا۔آزادکشمیر کے وزراء بھی مدعو تھے۔کل مردار ابراہیم بھی ملنے کو تشریف لائیں گے۔اس وقت قریباً پونے سات بجے شام ہے بریگیڈیر شیر خان صاحب ملاقات فرما رہے ہیں۔انشاء اللہ پرسوں لاہور کے لئے روانگی ہوگی ہے دریکارڈ وفتر پرائیویٹ سیکرٹری رہوہ،