تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 191 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 191

191 اسی طرح ایک، اور اخبار HET PAROOL نے مسلمان پادری صاحبان سے مناظرہ چاہتے ہیں کے عنوان سے لکھا:۔احمدی مسلمان پادریوں کو للکارتے ہیں۔اور یہ سب کچھ ہالینڈ کے اندر ہو رہا ہے چنانچہ احمدیہ مسلم مشن ہیگ کے مبلغین کی طرف سے پادری صاحبان کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں اُن کے اعتقادات کے بارہ میں ونٹی سوالات کئے گئے ہیں۔1947ء میں ہالینڈ کے رہنے والے ایک متعصب مستشرق ڈاکٹر HOUSEN نے اسلام کے خلاف ایک مضمون لکھا جس میں انہوں نے اسلام کے خلاف یہ اعتراضات اٹھائے تھے کہ ا جماعت احمدیہ اور مسجد بیگ کو ہالینڈ میں اسلام کا نمائندہ تصور کر نا غلط ہے۔اس لئے کہ اسلام کی جو تشریح و توضیح ان کی طرف سے کی جاتی ہے اُسے ہم کسی صورت بھی اسلام کہنے کو تیار نہیں۔۲ دوسرا اعتراض انہوں نے یہ کیا کہ اسلام کا خدا جابر اور قاہر خدا ہے اور یہ کہ مسجد بیگ سے حضر مسیح علیہ السلام کے بارہ میں جو پروپگینڈا کیا جاتا ہے کہ وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں یہ درست نہیں کیونکہ ان کا مسیح پر وہ ایمان نہیں جو ہم عیسائیوں کا ہے۔اللہ تعالیٰ کی قدرت اِدھر مخالفت سے بھرا ہوا یہ مضمون نکلا اُدھر اللہ تعالیٰ نے اس کے جواب کے لئے بھی بعض مخالفین کو ہی تیار کر دیا۔چنانچہ ہالینڈ کے ایک کیتھولک اخبار" 66 - 1 ا نے مارچ ۹۶ائر کی اشاعت میں "جماعت احمدیہ عیسائی علماء کے لئے خوف و ہراس کا باعث ہے" کا عنوان دیتے ہوئے اس مضمون کا مفصل جواب دیا۔چنانچہ اس نے لکھا :۔پر وفیسر ڈاکٹر ہیو بن (HOUSEN ) نے ہمیں اپنا مضمون جو انہوں نے جماعت احمدیہ کے متعلق لکھا ہے غور سے پڑھنے کے لئے کہا ہے اور ان کے اس ارشاد کی تعمیل میں ہم نے اس مضمون کو غور سے پڑھا۔اس کے مطالعہ سے مندرجہ ذیل دو اہم اعتراضات کا پتہ چلتا ہے جو انہوں نے اسلام اور احدیت پر کئے ہیں۔اول یہ کہ اسلام ایک جابر اور قہار خدا کا تصور پیش کرتا ہے اور یہ کہ جماعت 15-15") نے ترجمہ بحوالہ " بیرونی ممالک میں تبلیغ اسلام اور اس کے نتائج " ص ۱۵ : "