تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 190
19- ملک کے سفیر نے حضور اور افراد قافلہ کو کھانے پر مدعو کیا اور جماعت احمدیہ ہالینڈ کی طرف سے بھی ایک ڈنر دیا گیا نیز صدر عالمی عدالت انصاف چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے حضور کے اعزاز میں دعوت چائے دی جس میں مستعد و ممالک کے معزز جج صاحبان موجود تھے حضور دو روزہ مختصر قیام کے بعد (جو ہالینڈ میشن کے لئے بہت بابرکت ثابت ہوا ) 14 ماہ ہجرت مئی کو انگلستان تشریف لے گئے۔لے کا واقعہ ہے کہ ہالینڈ مشن کی طرف سے مسیح خدائے ذوالجلال کی قدرت کے کشمیر میں کے نام سے ڈچ زبان میں ایک مختصر سا پمفلٹ ایک نشان کا ظہور شائع کیا گیا۔یہ کتا بچہ جب ایک کیتھولک اخبار کے چیف ایڈیٹر کو بلا تو اسے سخت غصہ آیا اور اس نے اپنے اخبار میں اس کے خلاف ایک مضمون لکھا کہ یہ کون لوگ ہیں۔یہاں کیا کرنے آئے ہیں اور انہیں یہاں آنے کی کس نے اجازت دی ہے ؟ جب یہ مضمون اخبار میں چھپا تو ہالینڈ کے ایک مستشرق ڈاکٹر فان لیون (DR۔A۔TN۔VAN LEEUWEN) نے اس پر ایک مضمون لکھا جس میں انہوں نے جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ اور اس کی تبلیغی و اشاعتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس اخبار کے ایڈیٹر کے بارہ میں لکھا :۔ہمارے ملک کے چرچ اخبارات میں سے ایک بڑے اخبار کے چیف ایڈیٹر نے احمدیہ مسلم میشن کے ایک پمفلٹ پر جو ان کے گھر کے لیٹریکس میں ڈالا گیا تھا بڑے غیظ و غضب کا اظہار کیا ہے اور وہ اس پر بڑے چھین نہیں ہوئے ہیں۔اس مضمون سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایڈیٹر صاحب اب تک یہی سمجھے بیٹھے ہیں کہ اسلام کا نام بحر روم کے اُس پارہ افریقہ مشرق بعید یعنی انڈونیشیا میں جو کبھی ڈچ مقبوضات میں شامل تھا، لیا جاتا ہے۔اور یہ امر ان کی حیرت اور اچنبھے کا موجب ہے کہ اسلام اب یورپ میں بھی اپنی تبلیغی سرگرمیوں کا آغاز کر چکا ہے بلکہ اب ان کے گھر تک آن پہنچا ہے۔194 ( ORIENTATIE REEK I PAGE I ) له الفضل ۱۷-۲۱ ہجرت امئی همه ملت حضرت مصلح موعود اور حضرت خلیفہ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کے دوروں کی تفصیل اپنے اپنے مقامات پر آئے گی۔وبالله التوفیق قیام ہالینڈ کے محولہ بالا کو الف مولوی عبد الحکیم صاحب الکمل سابق انچار ج مشن ہالینڈ کی ایک غیر مطبوعہ تحریر سے ماخوذ ہیں ؟