تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 186 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 186

IAN کی نمائندگی مبتلیغ اسلام حافظ قدرت اللہ صاحب نے کی اور عیسائیوں کی طرف سے مشہور پادری ڈاکٹر ایڈن برج (DR۔IDEN BURG) پیش ہوئے جو چرچ سوسائٹی میں بائبل کے پروفیسر اور جاوا سماٹرا کے ایک سابق گورنرجنرل کے بیٹے اور مذہبی حلقوں میں اچھی شہرت کے مالک ہیں۔جناب عبد الحکیم صاحب المال مجاہد ہالینڈ اس دلچسپ مناظرہ کی روداد پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :۔اس دفعہ مشن ہاؤس میں ایک کامیاب مناظرہ ہوا عیسائیوں کی طرف سے جناب ڈاکٹر این برج (DR۔LDEN BURG پیش ہوئے۔ڈاکٹر موصوف انڈونیشیا کے ایک سابق گورنر جنرل کے لڑکے ہیں اور یہاں مذہبی حلقہ میں اچھی شہرت کے مالک ہیں۔ہماری طرف سے مکرم جناب حافظ قدرت اللہ صاحب انچارج مبلغ ہالینڈ مشن نے حصہ لیا۔مباحثہ سے چند دن قبل ہم نے ڈاکٹر صاحب موصوف کو مشن ہاؤس بلا کر مناظرہ کے لئے جملہ شرائط طے کیں۔کافی بحث و تحیض کے بعد حضرت مسیح علیہ السلام کا مقام - موضوع بحث قرار دیا۔جلسہ کا اعلان اخبارات میں دیا گیا۔لوگ اس کثرت کے ساتھ آئے کہ بعض لوگوں کو سیڑھیوں میں بیٹھ کر اور انٹرنس ہال میں کھڑے ہو کر کارروائی سننا پڑی۔پہلے وقت میں ڈاکٹر صاحب موصوف کو اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقعہ دیا گیا او بعد میں مکرم برادرم حافظ صاحب نے اسلامی نقطہ نگاہ پیش فرمایا۔اس کے بعد لوگوں کو سوالات کی کھلی اجازت تھی جس کا اعلان اخبار میں خاص طور پر کیا گیا تھا۔چنانچہ اکثر سوال کا رخ ڈاکٹر صاحب موصوف کی طرف رہا کیونکہ انہوں نے عیسائیت کے اصل معتقدات پیش کرنے کی بجائے اپنے پاس سے دلائل پیش کر کے اس مسئلہ کو کسی قدر قابل فہم بنانے کی کوشش کی تھی جس سے ایک حد تک وہ اسلامی نظریہ کے ہی قریب ہو گئے تھے۔حاضرین میں عیسائی پادری اور ڈاکٹر صاحبان بھی موجود تھے۔لہذا ڈاکٹر موصوف کے لئے سوالات کا یہ مرحلہ کافی کٹھن ثابت ہوا۔ہمارے بعض دوستوں کی طرف سے بھی پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ڈاکٹر صاحب موصوف صرف اس قدر کہ سکے کہ میں ان سوالات کا جواب نہیں دے سکتا۔غرض خدا تعالیٰ کے فضل سے اسلامی نظریات کا لوگوں پر اچھا اثر