تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 158
۱۵۸ کا پتہ چلا اور نیز معلوم ہوا کہ وہ مسلمان نہیں مگر انہیں مسلمانوں کے ساتھ گہری ہمدردی ہے چنانچہ ان سے وقت مقرر کر کے ملاقات کی۔واقعہ میں انہیں اسلامی کلچر اور اسلامی مسائل سے دلچسپی ہے اور وہ اپنی تقریر و تحریر میں اپنے تاثرات کو پھیلانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔عرصہ قریبا تین سال کا ہوا جبکہ محترم مولانا شمش صاحب بلندن میں فریضہ تبلیغ اسلام انجام دینے میں مصروف تھے ایک ڈرح طالب علم مسٹر کاخ آپ کے ذریعہ احمدیت میں اضل ہوئے خدا کے فضل سے بہت نیک اور مخلص نوجوان ہیں۔ابھی آپ کی تعلیم بھاری ہی تھی کہ مجھے ہالینڈ آنے کا ارشاد ہوا۔اتفاقاً مسٹر کاخ بھی ان دنوں اپنی رخصتیں گزارنے کے لئے ہالینڈ میں تھے گو آپ کی رہائش ہیگ سے کافی دور فاصلہ پر تھی مگر پھر بھی بہت حد تک مفید رہی۔برادرم مسٹر کاخ کا قیام کچھ عارضی ساقیام نظر آتا تھا اس لئے طبعاً ایک گہری خواہش تھی کہ خدا جلدی ہی کوئی اور مخلص احمدی عطا کر دے تو بڑے مکلف کا باعث ہو اپنے اعمال تو اس قابل نہ تھے کہ کسی ایسی نعمت سے نوازا جاتا مگر خدا کی رحمت نے جلدی ہی ایسا سامان کر دیا میری آمد کی خبر پڑھ کر مشرقی ہالینڈ سے ایک خاتون کا خط ملا جو عرصہ سے اس ملک میں کسی اچھے مسلم بھائی کی تلاش میں سرگرداں تھی۔اس خط میں اسنے ملنے کی خواہش کی گو فاصلہ کافی دور کا تھا مگر قلیل عرصہ میں چار پانچ دفعہ ملنے آئی قرآنی اریم کا انگریزی ترجمہ شیما از آن اسلام احمدیت یعنی تحقیقی اسلام انگریزی ریویو کے بعض پرچھے اور احمدیت کا بعض دوسرا لٹریچر بہایت شوق سے چند ہی ایام میں مطالعہ کر لیا اور پھر ایک دن خود ہی اپنے احمدی ہونے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔یہ خاتون اپنے نذہبی رجحان کے باعث اپنے خاوند سے بھی الگ ہو چکی ہیں اور ایک حد تک کمپرسی میں دن گزار رہی ہیں۔ان کے پاس اپنی ضروریات کے لئے کچھ سرمایہ تھا مگر خدمت اسلام کا جذبہ کچھ عجیب ہی رنگ میں موجزن ہوا اپنے اعلان احمدیت کے ساتھ ہی ایک ہزار گلڑر (یکصد پونڈ) کا مختصر سرمایہ بطور چندہ پیش کر دیا ئیں نے اُن کی تنگ حالی کے پیش نظر اسے لینے سے جب کچھ گریز کیا تو نہایت رقت آمیز لہجہ میں اس کے