تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 157 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 157

۱۵۷ THE UNKNOWN QURAN اس موونٹ کے ایک اور خاص مہرسٹر ہو یک بیگ میں مقیم ہیں جنہوں نے کافی کتب تصنیف کی ہیں کچھ عرصہ ہوا انہوں نے ایک کتاب لکھ کر اہل یورپ کو قرآن کریم کے بعض مضامین سے متعارف کرایا ہے۔ان سے کئی بار میری طلاقات ہو چکی ہے۔ان کو اپنے صوفیانہ رنگ کے خالہ نہ پر ناز ہے مگر تبادلۂ خیالات نے جب کبھی گہرا رنگ اختیار کیا تو جواب سے عاجز ضرور آگئے تصنیف کے علاوہ آپ کا کام بسا اوقات پبلک میں ٹیچر سے اپنے خیالات کی اشاعت کرنا بھی ہے۔ان ملاقاتوں کے علاوہ مسٹر گو بے سابق قو فصل جدہ، لائیڈن یونیورسٹی کے بعض پر فیٹر خصوصاً مشہور پروفیسر کر امر جو علوم شرقیہ کے ہیڈ کے طور پر یونیورسٹی میں متعین ہیں نیز ریورنڈ ڈاکٹر تراؤ۔نیز ایک بشپ اور بعض پادریوں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔روٹرڈم کے نزدیک سمیڈم جگہ میں بعض ہندوستانی جہازیوں کی خواہش پر بجانے کا موقعہ ملا۔یہ جہازی ایک ڈرا جہاز میں ملازم ہیں۔عرصہ تین ماہ سے ان کا قیام یہاں ہے اور شائد ایک ماہ مزید وہ یہاں رہیں۔ان جہازوں کی تعداد وین کے قریب ہے سوائے ایک کے سب کے سب مسلمان ہیں۔اکثر میر یو شمیر سے اور کچھ میٹی کے علاقہ سے۔انہوں نے تحفہ کے طور پر کچھ رقم بھی میرے لئے جمع کر کے مجھے دی مگر میں نے ایسا ذاتی تحفہ لینے سے انکا کر دیا کیونکہ میں نے انہیں کہا کہ میں اپنی کسی ذاتی ضرورت کے پیش نظر یہاں نہیں آیا بلکہ تبلیغ اسلام کے فریقیہ کو لے کر یہاں آیا ہوں۔چنانچہ انہوں نے اس تحقہ کی صورت کو تبدیل کرتے ہوئے تبلیغ اسلام کے لئے یہ رقم میں کی چنانچہ پھر میں نے اسے قبول کر لیا جس سے وہ بہت خوش ہوئے۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ اگر میکس عید پڑھانے کے لئے اُن کے ہاں پھر آسکوں مگر میں نے یہ کہتے ہوئے معذرت کی کہ عید کا انتظام میں نے بینگ میں اپنے بعض دوستوں کی معیت میں کیا ہے اس لئے میرے لئے یہاں آنا مشکل ہے ہاں اگر آپ میں سے کسی کو فرصت ہو تو ہیگ میں اُس دن آسکتے ہیں۔ان ملاقاتوں کے علاوہ لائیڈن کے بعض طلبہ نیز ہارلم اور ڈیلفٹ کے بعض اشخاص سے بھی واقعیت پیدا ہوئی۔پچھلے دنوں ایک نہایت ہی قابل عورت مسنر WOLTURE