تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 140 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 140

۱۴۰ اسی روز ہم ۲ بجے مجلس تقاریر منعقد ہوئی جس میں محترم چوہدری صاحب کی صدارت میں مندرجہ ذیل یورپین احمدی احباب نے تقاریر فرمائیں :۔(1) مسٹر محمد ایس عبد اللہ جو منی (۲) مسٹر عبد السلام میڈیسن ڈنمارک (۳) مسٹر رفیق چانن سوئٹزرلینڈ (۴) مسٹر عبدالرشید فوگل سوئٹزرلینڈ پہلے تین مقررین نے یورپ میں اسلام کا کردارہ کے موضوع پر تقاریر فرمائیں اور علی الترتیب ماضی، حال اور مستقبل کے بارہ میں بیان کیا چوتھے مقرر نے افریقہ میں اسلام کے موضوع پر تقریر فرمائی محرم چو ہدری صاحب کے ریمارکس کے بعد جن کا ترجمہ ساتھ ساتھ محرم چوہد ری عبد الطیف صاحب فرماتے رہے اس علمی مجلس کا اجلاس ختم ہوا۔محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کا جہاز ساڑھے پانچ بجے ائر پورٹ سے روانہ ہونا تھا آپ احباب سے رخصت ہوئے۔محترم رفیق چانی صاحب لندن اپنی شادی کے لئے جارہے تھے اور چوہدری عبدالرحمن صاحب آپ کے اس سفر میں ہم رکاب تھے خاکسار نے ائر پورٹ پر دلی شکریہ سکے ساتھ الوداع کہا۔بھی اور ہی منتر کی کانفرس کا کام باقی تھا۔کانفرنس نے متعدد اہم امور پر غور کیا اور محترم بالسلام میڈسن صاحب کارروائی کا ریکارڈ رکھتے رہے اور اس کے اختتام پر رپورٹ تیار کی۔۔مورخہ ۲۵ جون اڑھائی بجے دو پر پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شریک ہونے والوں کو تیار کردہ بلیٹن دے دیا گیا اور ساتھ ہی ان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے بیسٹر محمود ارکسن نے بڑی توجہ سے ٹائپ کا کام کیا۔اسی طرح محترمہ ناصرہ رینڈلٹ نے بھی اس کام میں امداد فرمائی۔فجزاہم اللہ احسن الجزاء ٹیلی ویری ، ریڈیو اور اخبارات میں چرچا کے باعث مسجد محمود کی شہرت دور و نزدیک پہنچ چکی ہے زائرین کا تانتا بندھ رہا ہے۔ایک طبقہ میں واقعی حق کی جستجو کا بعذ بہ نظر آتا ہے وہ عیسائیت سے مطمئن نہیں، اُن کے قلوب میں صراط مستقیم کے لئے تڑپ ہے یا ملے * له الفضل ۱۸ روفا جولائی ۲۵ ص