تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 138 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 138

É کے باوجود حاضرین کی ڈسپی قائم رہی۔پھرمحترم ڈاکٹر ایمیل لا نڈالٹ (DR۔EMILLANDOLT ) پریزیڈنٹ زیورک مائیکرو فون پر تشریف لائے اور ایک دلچسپ تقریر فرمائی جس میں مذہبی آزادی اور جماعت احمدیہ کو مسجد کے لئے پلاٹ دیئے جانے کا ذکر فرمایا۔آخر میں محترم عبد الرشید فوگل (VOGEL) نے سید نا حضرت امیر المومنین اطال الله بقاءه حضرت صاجزادہ میرزا بشیر احمد صاحب مدظلہ العالی ، حضرت سید ہ محترمہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ اور محترم صاجزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر کے پیغامات مختصراً پڑھ کر سنائے۔اسکے بعد مستشرقین انگلستان، ہالینڈ، جرمنی کے پیغامات میں سے اقتباسات پیش کئے۔تمام پیغامات اپنے اپنے رنگ میں اچھے تھے اور ان سے ظاہر ہوتا تھا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان ممالک میں احمدیت کے ذریعے موثر رنگ میں اسلام کی تبلیغ ہو رہی ہے۔ڈاکٹر منٹگمری واٹ DR۔MONTGAMERY) (WALT کا پیغام جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اپنی تصنیف کی وجہ سے (دو جلدوں میں سیرت کی تصنیف ہے ) عالم اسلام میں غیر معمولی شہرت حاصل کر چکے ہیں، بہت ہی اچھا تھا۔۔۔آخر میں بعض عمائدین حکومت کی طرف سے موصولہ پیغامات پیش کئے گئے مملکت لائبیریا کے صد نیویورک تشریف لائے ہوئے تھے خاکسار انہیں ملا اور انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ ۲۲ کو انکی روانگی کا پروگرام بن چکا ہے جس کے باعث افتتاح کی تقریب میں شرکت ممکن نہیں ورنہ وہ ضرور شامل ہوتے تاہم وہ اپنا پیغام روانگی سے قبل ضرور بھجوا دیں گے چنانچہ ان کی طرف سے طویل پیغام موصول ہوا جس میں ہمارے مبلغ د محترم مبارک احمد صا حب ساقی کے کام کا بھی ذکر ہے۔سیرالیون کے رئیس التبلیغ مولوی بشارت احمد صاحب بشیر نے سیرالیون کے نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت اور فری ٹاؤن کے میٹر کے اس تقریب کے لئے پیغامات بھیجوائے۔نائیجیریا کے وزیر داخلہ نے بھی اپنا پیغام بھیج دیا۔پیغامات سوائے دو تین کے جو آخر میں موصول ہوئے جرمن زبان میں شائع کر دئے گئے تھے۔اس تقریب پر مندرجہ ذیل ملکوں کے مبلغین کرام کی طرف سے بھی پیغامات موصول ہوئے :- سیرالیون، نائیجیریا، برما، ملایا، سنگاپور، لائبیریا، ٹوگو ، ٹانگا نیکا، یورنیو ، غانا۔کانو نائیجیریا سے محترم ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب اور ساؤتھ افریقہ کے ڈاکٹر کٹر سلیمان صاحب نے لندن سے اپنے محبت بھرے پیغامات سے نوازا ( اس تقریب کے بعد بھی سے بھی پیغام موصول ہوا۔اللہ تعالے