تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 126 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 126

باہر سے آرہے تھے ان سے مسجد کے قریبی ایک ریسٹوران میں ہی ملاقات کرنے کا اہتمام کیا گیا تھا بنا کسار بعض احباب و خواتین کے ہمراہ پلاٹ پر مہمانوں کا منتظر تھا کہ بارش میں کچھ اضافہ ہو گیا۔اس اثناء میں حضرت بیگم صاحبہ کے ریسٹوران میں تشریف لے آنے کی اطلاع موصول ہوئی۔آپ کافی دوست جمع ہو چکے تھے برادرم چو ہدری عبد اللطیف صاحب بھی ہمبرگ سے پہنچ گئے تھے آپ کی بڑی خواہش تھی کہ اس مبارک تقریب میں شریک ہوں۔حضرت بیگم صاحبہ کی خدمت میں درخواست بھجوائی گئی کہ آب تشریف لے آویں۔چند منٹ میں آپ کی کار آگئی۔خاکسار نے آگے بڑھ کر کار کا دروازہ کھولا حضرت بیگم صاحبہ مدظله العالی محترمہ صاحبزادی فوزیہ بیگم صاحبہ محترمہ بیگم صاحبہ صاجزادہ مرزا امجید احمد صاحب، عزیزه امت المجید اور اہلیہ ام کی معیت میں اُتر ہے۔یہ نظارہ سوئیس آنکھوں کے لئے عجیب تھا پر لیس فوٹو گرافروں کے کیمرے حرکت میں آگئے سب سے پہلے جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے السلام علیکم اور خوش آمدید عرض کرنے کے لئے ہماری نو مسلمہ بین مس فاطمہ ہولز شو آگے بڑھیں اور ان سے مصافحہ کے بعد پھول پیش کئے۔ان کے ساتھ دوسری نومسلم بہن میں تمبیلہ سومتر رنگ تھی۔حضرت بیگم صاحبہ مدظلہ العالی دونوں کے ہمراہ سیٹیج کی طرف تشریف لے گئیں چند منٹ یہاں خواتین کے ساتھ ٹھہرنے کے بعد بخاص طور پر تیار شدہ سیڑھیوں کے ذریعے نیچے بنیاد کی جگہ پر تشریف لے گئیں۔خاکسار آپ کے ہمراہ تھا۔ایک بالٹی میں سیمنٹ رکھا تھا میں نے آپکی خدمت میں مسجد مبارک کی وہ اینٹ جو سید نا حضرت امیر المومنین اطال الله بقاءه والطلع شموس طالعہ سے دعا کے بعد ربوہ سے بھیجوائی گئی ہوئی تھی پیش کی آپ نے اس پر کمنٹ لگایا اور دعا کے ساتھ بنیاد میں رکھ دی پھر اس کے اُوپر تھوڑا سا سیمنٹ لگایا۔خاکسار نے اس کے بعد مزید پلستر لگا کر حضرت سیج پاک علیہ السلام کی لخت جگر اور مبشرہ صاجزادی کے دست مبارک کی رکھی ہوئی بنیاد کو حفوظ کر دیا۔اس کے بعد حضرت بیگم صاحب پیڑھیوں پر سے ہوتی ہوئی او پر سٹیج پر تشریف لائیں خاکسار نے حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی بنیاد کعبہ کے موقع کی دعائیں تلاوت کیں۔سولیس ریڈیو کا نمائندہ اس کا روائی کو ریکارڈ کرنے کے لئے آیا ہوا تھا اس نے اپنا مائیک میرے سامنے رکھ دیا۔ہمارے تو سلم بھائی مسٹر