تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 53
۵۳ حضرت امام ہمام کیونکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ جماعتوں کو منظم کرنے اور مرکز سے وابستہ کرنا چاہتے تھے اس لئے حضور نے اس کی متبادل صورت یہ اختیار فرمائی کہ صدر انجین احمدید پاکستان کی طرف سے جماعتوں کے نام روزانہ مختصر بلیٹین شائع کرانے کا بندوبست فرمایا جس میں چندوں کی ادائیگی کی طرف خاص توجہ دلائی جاتی تھی۔نیز ہدایت فرمائی کہ "ہمارے دفاتر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ شائع ہونے والی باتوں کو جلد از جلد ہر طرف پھیلا دیا کریں۔اس سلسلہ میں حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب ناظر اعلیٰ نے ۱۳ر تبوک استمبر تر میش کو حسب ذیل اعلان فرمایا :- بہ لاہور - حکوم محترم ناظر صاحبان السلام علیکم۔حضور نے فرمایا ہے کہ آجکل جماعت نہایت نازک دور سے گذر رہی ہے۔تمام ناظر صاحبان کو چاہیے کہ وہ اہل قلم بن جائیں اور جن جن وقتوں سے عبرت گذر رہی ہے اس سے پوری طرح تمام جماعت کو آگاہ کیا جائے اور مختلف رنگوں میں ان کو احساس کرایا جائے کہ کس کس قسم کی ضروریات اس وقت سلسلہ کو لاحق ہو رہی ہیں۔نیز حضور نے فرمایا ہے کہ روزانہ بلیٹین شائع ہوں۔اس لئے ناظر صاحبان ضرور کچھ نہ کچھ نوٹ اس میں دیں۔مہربانی فرما کر حضور کے اس ارشاد کو ملحوظ رکھیں اور ضروری کاروائی قریریں دوستخط محمد عبد اللہ خاں ناظر اعلیٰ حضور کے ارشاد کی تعمیل میں بلیٹین کا یہ مفید سلسلہ شروع کر دیا گیا۔حضور نے پاکستان سے باہر احمدی جماعتوں کو سلسلہ احمدیہ کے حالات سے باخبر رکھنے کے لئے تبوک استمبر سالی میش کو یہ قطعی ہدایت بھاری فرمائی کہ روزانہ انگلستان مشن کو بذریعہ ہوائی ڈاک اطلاعات پہنچائی جائیں اور لکھا جائے کہ تمام ممالک کے سفیروں اور ذمہ دار لوگوں کو یہاں کے حالات سے مطلع کیا جائے اور جہانتک وہ پراپیگنڈا کر سکتے ہوں کرنا چاہیئے میلہ • ہ ریکارڈ نظارت علیا صدر انجمن احمدیہ پاکستان ۳۳۶ میش