تاریخ احمدیت (جلد 10)

by Other Authors

Page 54 of 490

تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 54

۵۴ ان ایام میں بیرونی دنیا تک مسلسلہ احمدیہ کی خبریں پہنچانے کا یہ ذریعہ بہت مفید اور بہت موثر ثابت ہوا۔اور جماعت احمدیہ کے عبوری مرکز سے اُٹھنے والی آواز کی بازگشت ہر جگہ سُنائی دینے لگی۔" فصل دوم اسينا المصلح الموعود کی ہدایت پر شروع ہی سے پاکستان سے روز نامہ الفضل " کا اجراء پاکستان میں اخبار الفضل" کی اشاعت کے لئے دوڑ دھوپ کی بھا رہی تھی جو دو ہفتوں کے اندر اندر نتیجہ خیز ثابت ہوئی حکومت نے روزنامہ الفضل کی منظوری دے دی اور اسے ۵ار تبوک استمبر ہش سے جناب روشن دین صاحب تنو یہ ہی کی ادارت میں باقاعدہ بھاری کر دیا گیا۔قبل ازیں مرکزی اطلاعات خصوصاً حضرت امام ہمام کے حالات سے بے خبری کا جو عارضی وقفہ پڑ گیا تھا وہ اب اللہ کے فضل اور اس کی عنایت سے ختم ہو گیا اور دنیا بھر کی احمدی جماعتیں جو اپنے پیارے آقا کے تازہ کلمات پڑھنے کے لئے پیاسی تڑپ رہی تھیں کوثر و تسنیم کی اس روھانی نہر سے دوبارہ سیراب ہونے لگیں۔پاکستان میں الفضل " کے اغراض و مقاصد کیا قرار پائے: اس کی تفصیل اس کے پہلے شمارہ میں بایں الفاظ درج تھی۔# روز نامہ الفضل کا کیا مقصد ہے اور وہ کن عزائم کا علمبردار ہے، اس کا جواب الفضل کی پینتیس سالہ تاریخ کا ایک ایک ورق دے رہا ہے۔اسلام کے خوبصورت اور حسین چہرہ پر بیگانوں کی عداوت اور اپنوں کی غفلت کی وسیہ سے شکوک و شبہات کے جو تاریک پردے پڑچھکے تھے انہیں دور کر کے دنیا کو حقیقی اسلام سے روشناس کرانا اور اسلام کو اس کی عملی شکل میں قائم کرتا یہ وہ عظیم الشان مقدس فریضہ