تاریخ احمدیت (جلد 10)

by Other Authors

Page 249 of 490

تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 249

۲۴۷ اخباروں کو ارسال فرمایا ہے:۔اس وقت جب سارے مشرقی پنجاب میں افرا تفری زوروں پر ہے اور لاکھوں مسلمان اپنے عزیز وطن چھوڑ کر محض بہان بچا کر مغربی پنجاب میں پہنچ رہے ہیں اور بحیثیت مجموعی مسلمانو کے وقار کو ضعف پہنچ رہا ہے۔قادیان ضلع گورداسپور کئے مسلمان اپنے مقام پر ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ باعزت موت کو ذلت اور رسوائی کی زندگی پر ترجیح دینے کا تہیہ کر چکے ہیں۔اہل قادیان کے علاوہ نواحی علاقہ کے پچاس ہزار اور پناہ گزین وہاں جمع ہو چکے ہیں۔قادیان کے امام جماعت احمدیہ نے اعلان کر دیا ہے کہ جب تک حکومت ہمارے نام قادیان خالی کر دینے کا حکم صادر نہ کرے ہم اپنے محبوب وطن اور مرکز کو کسی قیمت پر خیر باد نہیں کہہ سکتے اور آخری دم تک اپنی اور اپنے پناہ گزینوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔مسلمانوں پر یہ نہایت ہی خطرناک وقت ہے کہ دشمن اس کے قومی وقار کو ہمیشہ کے لئے (ختم) کر دینا چاہتا ہے۔اس وقت ہر قسم کی کشیدگیوں اور اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قادیان اور اس کے پناہ گزینوں کی سلامتی کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں " سے احمدیوں کے طیاروں کو پرواز سے حکم روک دیا گیا ایر یا کمانڈر کا حکم ، کوئی جیب کالے باہر نہیں جاسکتی لاہور ار ستمبر صدر انجمن احمدیہ لاہور نے آج مندرجہ ذیل اعلان جاری کیا ہے۔استمبر کی سہ پہر کو چار بجے ہمیں یہ پیغام ملا کہ اس علاقے کی فوج کے انچارج بریگیڈیر نے چند احمدی نمائند کو قادیان سے بٹالے بلا کر مندرجہ ذیل احکام ان کے گوش گزار کئے۔ا- آئندہ کسی ہوائی جہانہ کو اس ایریا کی فضا میں پرواز کی اجازت نہیں دی بھائے گی۔۲۔قادیان کے احمدیوں کی کسی جیپ کار کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔۳۔اور کسی احمدی کو کسی ایسی وردی پہننے کی اجازت نہیں ہوگی جو کسی صورت میں بھی فوجیوں سے ملتی جلتی ہو۔" کے سے لفظ اُڑے ہوئے ہیں۔غالباً ختم ' کا لفظ ہے (مرتب) ، ضمیر انقلاب لاہور م استمر ه ه ه فجر انقلاب ار ستمبر ۱۹۴۷ر صفحہ کالم ۴ :