تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 711 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 711

۶۹۳ گرمی کی شدت کی وجہ سے وہ بعض دفعہ بیہوش ہو جاتے تھے اور مقتدیوں کی نماز خراب ہو جاتی تھی اس لئے میں نے اُن کو جبر ہٹا دیا ورنہ وہ کام سے ہٹنا نہیں چاہتے تھے چنانچہ سینکڑوں آدمیوں نے دیکھا ہوگا کہ وہ روزانہ بلاناغہ مجلس عرفان میں شامل ہوتے تھے حتی کہ وفات سے صرف دورات پہلے وہ مجلس میں آئے اور بیٹھے رہے۔ان کو مجلس میں ہنی بے ہوشی شروع ہوگئی اور میں نے دیکھا که مولوی صاحب بیٹھے ہوئے پینج پر ٹھکے بھا رہے ہیں۔میں نے اُن کے بعض شاگردوں سے کہا مولوی صاحب بیمار معلوم ہوتے ہیں ان کا خیال رکھنا۔اسی دن سے آپ پر بیہوشی طاری ہوئی اور آپ تمیرے دن فوت ہو گئے۔ایسے عالم کی زندگی نوجوان علماء کے لئے بہت ہی کار آمد تھی۔نوجوان علماء کی وہ تنگرانی کرتے تھے اور نوجوان علماء اُن سے اپنی ضرورت کے مطابق مسائل پوچھ لیتے تھے۔مجھے کئی سال سے یہ فکر تھا کہ جماعت کے پرانے علماء اب ختم ہوتے جارہے ہیں۔ایسا نہ ہو کہ یکم جماعت کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑے اور جماعت کا علمی معیارہ قائم نہ رہ سکے چنانچہ اس کے لئے میں نے آج سے تین چار سال قبل نئے علماء کی تیاری کی کوشش شروع کر دی تھی۔کچھ نوجوان تو میں نے مولوی صاحب سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے مولوی صاحب کے ساتھ لگا دیئے اور کچھ نوجوان باہر بھجوا دیئے تا کہ وہ دیوبند وغیرہ کے علماء سے ظاہری علوم سیکھ آئیں۔یہ بھی اللہ تعالے کی مشیت اور قدرت کی بات ہے گر ان علماء کو واپس آئے صرف ایک ہفتہ ہوا ہے جب وہ واپس آگئے تو مولوی صاحب فوت ہو گئے۔گویا اللہ تعالٰی نے ان کو اس وقت تک وفات نہ دی جب تک کہ علم حاصل کر کے ہمارے علماء واپس نہیں آگئے اتنی دیمیتک اللہ تعالیٰ نے آپ کو زندہ رکھا تا کہ ظاہر ہو جائے کہ اللہ تعالئے اس سلسلہ کی تائید و نصرت کرتا ہے اور خود اس کا قائم کرنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس دن تک ہماری جماعت کے ایک چوٹی کے عالم کو فوت نہیں ہونے دیا جب تک کہ نئے علماء کی بنیاد نہیں رکھی گئی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ نوجوان ابھی اس مرتبہ کو نہیں پہنچے۔لیکن وہ جوں جوں علمی میدان میں قدم رکھیں گے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں گے اتنا ہی وہ ان علماء کے قائم مقام ہوتے جائیں گے مولوی صاحب جب کالج سے فارغ ہو کر آئے تھے تو اس وقت ان کی اور حالت تھی اور جب انہوں نے یہاں آکر لمبی لمبی دعائیں کیں اور روحانیت سے اپنا حصہ لیا تو وہ بالکل بدل گئے اور