تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 652 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 652

زیادہ آدمیوں کی امداد کا کام کیا جہاد ہے۔اس سلسلہ میں یہ خط آپ کو لکھ رہا ہوں کہ آپ اپنی جماعت کے علاوہ دوسرے ہرا دی رکھنے والوں سے سارے ضلع میں غلہ جمع کریں اور پھر اسے وہیں فروخت کر کے امرتسر ریف فنڈ کے نام بھجوا دیں۔یہ فنڈ صدرہ امین احمدیہ کی نگرانی میں قائم کر دیا گیا ہے۔امرتسر ریلیف فنڈ کے نام رقوم بھیجواتے رہیں۔اگر صرف ایک ہزار آدمکا کے ریلیف کا انتظام کیا جا ئے تو سال میں سوا تین ہزار من شکر نویچ ہوگا کیونکہ امرتسر میں غلہ کی قیمت گیارہ سے بارہ روپے تک ہے اسلئے اس کی قیمت چالیس ہزار روپے تک ہو گئی پچونکہ اضلاع میں طلبہ آٹھ روپے سے تو رو پے من، تاک بکے گا اس لئے پانچ ہزار من قبلہ امرتسر میں سوا تین ہزار من پہنچے گا۔اگر کام دوگنا ہو جائے تو دس ہزار من چاہیئے ہم نے گورداسپور میں یہ کام شروع کر وا دیا ہے اور اب سیا لکوٹ شیخو پورہ گوجرانوالہ لائل پور سرگودہا منٹگمری اور تھان کی جماعتوں کو تحریک کی جاتی ہے کہ وہ اسبارے میں جلد سے جلد روپیہ بھجوانا شروع کر دیں۔یہ بات یاد رہے کہ اس قسم کے لفظ نہ بولے جائیں کہ ہم لیگ کی طرف سے یہ کام کر رہے ہیں۔ہاں یہ بے شک بتایا جائے کہ لیگ کے کام کو ہلکا کرنے کے لئے ہم نے یہ کام شروع کیا ہے جو لوگ اس میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیں کر سکتے ہیں اور اس میں اُن کو بھی ثواب مل نہیں کا۔۔۔۔اگر یہ کہا گیا کہ یہ تحریک لیگ کی طرف سے ہے تو اس سے فتنہ پڑنے کا امکان ہے اور لیگ اعتراض کر لے گی کہ ہمارے نام سے ناجائز فائدہ اٹھایا بھالاہا ہے۔میں تجویز کہتا ہوں کہ ملتان منٹگمری لائل پور اور سرگودھا کی جماعتیں تمام علاقہ میں تین تین ہزار من غلہ جمعے کرنے کی کوشش کریں اور شیخو پورہ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کی جماعتیں دو و ہزار مین۔اس طرح حساب کیا ہو تو اٹھارہ ہزار من ہوجاتے ہیں لیکن چونکہ بعض جماعتیں شاید پوری طرح کامیاب نہ ہو سکیں اسلئے اس قدر حصہ مقرر کر دیا گیا ہے تا کہ اگر کسی جماعت کو پور من کامیابی نہ ہو تب بھی نقصان نہ ہو۔والسلام دو مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی