تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 455 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 455

م اور - اگر مندرجہ بالا طریق پر سرحدات کی تعیین کی جائے تو ضلع امرتسر کی دو تحصیلیں تحصیل امرتسر تحصیل ترنتارن جن میں غیر مسلموں کی اکثریت ہے مسلم اکثریت والے علاقوں میں گھر کر رہ جائینگی اور وہ مشرقی پنجاب کے ساتھ ملحق نہیں رہیں گی۔یہی حالت ضلع گوڑ گاؤں کی دو تحصیلوں فیروز پور بھڑ اور نوع تحصیلوں کی ہوگی جن میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔یہ دونوں تحصیلیں بھی غیر مسلموں کی اکثریت والے علاقے میں گھر کر رہ جائیں گی اور وہ مغربی پنجاب کے ساتھ ملحق نہیں رہیں گی۔پس ان کا حل یہی ہے کہ ضلع امرتسر کی دونوں تحصیلیں مغربی پنجاب کے ساتھ اور ضلع گوڑ گاؤں کی دونوں تحصیلیں مشرقی پنجاب کے ساتھ شامل کر دی جائیں اور مسلم اور غیر مسلم دونوں اس تصفیہ پر رضامند ہو جائیں۔1 دیگر امور کے سلسلے میں ایک اہم امر جو قابل غور ہے اور جس کا حل بڑی سنجیدگی اور دانشمندی سے ہونا چاہیئے وہ یہ ہے کہ مندرجہ بالا طریق پر علاقے کی تقسیم کے نتیجہ میں اپر باری دو آپ کی نہروں کا ہینڈ ورکس جو ضلع گورداسپور کی تحصیل پٹھانکوٹ میں مادھوپور کے مقام پر واقع ہے مشرقی پنجاب میں آجاتا ہے اور تمام وہ علاقہ جس کو مادھو پور سے نکلنے والی نہریں سیراب کرتی ہیں (سوائے چند میل کے علاقے کے مغربی پنجاب میں آجاتا ہے۔یہ صورت حال ایسی نازک ہوگی کہ اس سے دو نو حکومتوں کے درمیان مستقل جھگڑے اور مخاصمت کی بنیاد قائم ہو جائے گی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اپر باری دوا ہے کے علاقہ میں بسنے والی تمام مسلم اور غیر مسلم آبادی کی معیشت اور ان کی روزی کا انحصار نہری ہیٹر ورکس کی مکمل غور و پرداخت پر منحصر ہوگا۔اگر مہیڈ ورکس کا نظام خوش اسلوبی کے ساتھ چلتا رہے تب تو نہری علاقوں کی آبادی کی معیشت بر قرار رہے گی وگرنہ اقتصادی لحاظ سے انہیں شدید دھکا لگے گا۔اس مشکل کو حل کرنے کے لئے یہ تجویز نہایت ضروری ہے کہ مادھوپور کے ہیڈ ورکس کا نظام اس جگہ سے دو میل اوپر کے مقام سے لے کر نہرا پر باری دو آب کے ساتھ ساتھ اس مقام تک جہاں تحصیل پٹھانکوٹ کی سند تحصیل گورداسپور سے بل بھاتی ہے مغربی پنجاب میں شامل کر دیا جائے۔زیه خط مقام ایل " سے لے کر مقام " ایم " تک سبز رنگ کے ساتھ نقشہ میں دکھایا گیا ہے ) اس طریق سے ۰۷۷۴ ارا نفوس مغربی پنجاب میں شامل ہو جائیں گے اور ان میں سے ۵۰۲۸۴ مسلمان ہوں گے گویا تقریباً ۴ ، ۴۵ فیصدی آبادی مسلمان ہوگی۔۱۸۔سکھ اصحاب کی طرف سے اس امر پہ زور دیا گیا ہے کہ مغربی پنجاب میں مختلف جگہوں پر ان کی مقدس