تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 410 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 410

۳۹۸ کہ اکثریت کے ساتھ انصاف کا تقاضا ہے کہ اس قسم کے بیانوں کی آڑ لے کہ اکثریت کو وسیع علاقوں سے محروم نہ کیا جائے۔اس قسم کا تطابق اقدام کے لئے صرف نہایت ہی قبیل رقبوں کے لئے ہونا چاہیئے۔پس دیگر امور سے صرف اسی قسم کے امور مراد لئے جا سکتے ہیں جن کی او پر مثالیں دی گئی ہیں۔ان سے یہ مراد ہر گز نہیں کی جاسکتی کہ بعض سرحدی اضلاع مثل گورداسپور اور لاہور کے بعض حصوں کو صرف نہ اس ویتر سے مشرقی پنجاب سے ملا دیا جائے کہ مغربی پنجاب کے بعض اور حصوں میں ہندوؤں کا تجارت میں زیادہ حصہ ہے یا سکھوں کے قبضے میں مسلمانوں سے زیادہ زمین ہے۔اس بارے میں وائسرائے کا اعلان بالکل واضح ہے۔وائسرائے کا یہ اطمینان دلانا ہندوؤں مسلمانوں اور سکھوں سب کے لئے یکساں ہے۔" ہم یہاں ایک اور سوال اُٹھانا چاہتے ہیں۔ہم یہ فرض کر لیتے ہیں کہ دیگر امور " سے مراد وہی ہے جو غیر مسلم لے اور ہے ہیں۔اس صورت میں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم آبادی کے علاوہ دوسرے مطالبوں کی اصل قیمت کس طرح لگائیں ؟ ہمیں ان مطالبات کا اندازہ لگانے کی کوئی راہ تلاش کرنا ہوگی۔اگر مغربی پنجاب کا ایک حصہ مشرقی پنجاب سے اس لئے ملایا جا سکتا ہے کہ مغربی پنجاب میں ہندوؤں اور سکھوں کے پاس مسلمانوں سے زیادہ زمین ، زیادہ تجارتی ادارے اور زیادہ کالج ہیں یا یہ کہ وہ مسلمانوں سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں تو پھر یہ سوال پیدا ہو گا کہ کتنے مسلمان کسی قدر زمین ، تجارتی اداروں ، ٹیکس یا کالجوں کے برابر شمار ہوں گے ؟ بہر حال ہمیں بتانا چاہیے کہ مغربی پنجاب کے کتنے مسلمانوں کی آزادی لائل پور میں ہندوؤں کی زمینوں یا راولپنڈی میں غیر مسلم کا لجوں یا سیالکوٹ میں غیرمسلم کارخانوں کے عوض سلب ہو گئی جب تک آزادی کی قیمت طے نہ ہو ہم پنجاب کو جائیداد کی بناء پرتقسیم نہیں کر سکتے۔ہم آزادی کے دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ہم یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ کوئی شخص بھی اتنی جرات کر سکے اور کہے کہ وہ کا فرقے کے اتنے افراد کو ان کی مرضی کے خلاف ب فرقے کے علاقے میں دھکیل دے گا صرف اس لئے کہ جب فرقہ کے قبضے میں لا فرقہ سے زیادہ زمین یا زیادہ کالج ہیں یا وہ زیادہ انکم ٹیکس ادا کرتا ہے۔ایسا اقدام غلاموں کی تجارت کے مترادف ہوگا بلکہ غلاموں کی تجارت میں ایک بعد ترین قسم کی مثال ہو گی۔مختصرطور پر حقیقت یہ ہے کہ (1) بونڈری کمیشن کا کام پنجاب کو تقسیم کرتا نہیں ہے بلکہ پہلے سے تقسیم شدہ پنجاب کی حد بندی میں