تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 344 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 344

۳۳۳ نے مسلم لیگ کے حکومت میں شامل پانچ نمبروں کو یہ دعوت بھی دی کہ صبح دس بجے میری کوٹی پر کابینہ کا اجلاس ہو گا وہ اس میں شامل ہوں لیگ بلاک کے پارٹی لیڈر نوابزادہ لیاقت علیخاں نے شامل اجلاس ہونے سے انکار کر دیا جس پر سہندو پریس نے سخت احتجاج کیا کہ مسلم لیگ نے پہلے دن ہی پنڈت جی کی قائم کردہ کنونشن توڑ ڈالی۔”ہندوستان ٹائمز نے تو وائسرائے تک سے فریاد کی اور مسلم لیگ پر نکتہ چینی کی کہ وہ مشترک ذمہ داری کے اصول کو پاؤں سے روند رہی ہے۔اس قضیہ کے بعد مسلم لیگ اور کانگریس اور وائسرائے میں سب سے بڑا مایہ النزاع مسئلہ دستور ساز اسمبلی کا اُٹھ کھڑا ہوا۔پنڈت نہرو کو اصرارہ تھا کہ سمبلی کا اجلاس و دسمبر اللہ کو ضرور بنایا جائے۔وائسرائے کی دوا میں انعقاد اجلاس کا یہ مناسب وقت نہ تھا۔پنڈت نہرو اور ان کے کانگریسی رفقاء نہ صرف بضد تھے کہ اسے بہر حال منعقد کیا جائے بلکہ انہوں نے دو بار منتفی ہونے کی دھمکی بھی دی اور پنڈت نہرو نے کانگریس سیشن کی سیجیکٹس کمیٹی کے اجلاس میں یہانتک کہہ دیا کہ " ہمارے صبر کا پیمانہ نہایت سرعت کے ساتھ لبریز ہوتا جا رہا ہے۔اگر حالات یہی رہے تو نہایت وسیع پیمانے پر بعد و جہد ناگزیر ہو جائے گی“ انہوں نے وائسرائے پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے جس سپرٹ میں حکومت چلانا شروع کی تھی اب وہ اُسے برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں مسلم لیگ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے برطانوی تائید حاصل کر رہی ہے ہے اب وائسرائے میرا نونی حکومت نے بھی پنڈت نہرو سے متاثر ہو کہ 9 دسمبر ہ کو دستور ساز امیلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا جس پر قائد اعظم نے سہیلی کا بائیکاٹ کر دیا اور اعلان کیا کہ وائسرائے کانگریس کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔وہ مسلم لیگ اور سہندوستان کی دوسری جماعتوں اور ملک کی قومی زندگی کے مختلف عناصر کو بالکل نظر انداز کر کے صرف کانگریس کو مطمئن کر رہے ہیں۔ان حالات میں ظاہر ہے کہ مسلم لیگ کا کوئی نمائندہ ومستور ساز اسمبلی میں شامل نہ ہو گا شہ مسلم لیگ کے بائیکاٹ پر برطانوی مدبرین کی آنکھیں کھل گئیں۔کہ مسلم لیگ کی عدم موجودگی میں جو دستور بنے گا وہ مسلم قوم پر نافذ نہیں ہو سکتا۔چنانچہ ملک معظم کی حکومت د سمیرہ کو مندرجہ ذیل واضح اعلان کرنے پر مجبور ہو گئی کہ شه نواب زادہ لیاقت علیجان (مالیات) راجہ غضنفر علیجان ( حفظان صحت، مسٹر آئی آئی چند دیگر بیٹی (کامرس) مسٹر عبد الرب نشتر سرحد ( ڈاک اور پرواز ) اچھوت ممبر مسٹر جوگندرناتھ منڈل بنگال ( وضع قانون ) سے نوائے وقت ۳۱ اکتوبر ۱۴ صفحه ۳ : ہ "نوائے وقت " 1 نومبر سلالة " ۲۳ تومره ۲ صفحا : صفح ! +