تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 338 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 338

۳۲۷ چاہیئے اور صلح کی کوشش کرنی چاہیئے۔گاندھی جی نے اس کا جو جواب دیا وہ یہ تھا کہ کام آپ ہی کر سکتے ہیں میں نہیں کر سکتا۔میں تو صرف گاندھی ہوں۔یعنی میں تو صرف ایک فرد ہوں اور آپ ایک جماعت کے لیڈر ہیں۔میں نے کہا ئیں تو صرف پانچ سات لاکھ کا لیڈر ہوں اور سہندوستان میں پانچ سات لاکھ آدمی کیا کر سکتا ہے۔مگر انہوں نے اصرار کیا اور کہا کہ جوکچھ کر سکتے ہیں آپ ہی کر سکتے ہیں میں نہیں کر سکتا جب میں نے دیکھا کہ گاندھی جی اس طرف نہیں آتے تو میں نے اس بات کو چھوڑ دیا اور پھر میں انہیں دوسری نصیحتیں کرتا رہا جن کی خدا نے مجھے اس وقت توفیق عطا فرمائی۔میں اس موقعہ پر صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بعض دفعہ ایک چھوٹی سی بات ہوتی ہے مگر وہ خدا تعالے کے ہاں قبول ہو جاتی ہے۔جب رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کے بعد عرب اور ایران میں لڑائی چھڑی تو اس وقت ایران کے بادشاہ نے اپنے بعض رؤسا ر سے کہا کہ عرب ایک چھوٹا سا غیر آباد نیز یہ ہے اور وہاں کے باشندے متفرق اقوام میں بٹے ہوئے ہیں۔یہ لوگ کس طرح ہمارے ملک پر حملہ کر کے پڑھ آئے ہیں۔لوگوں نے کہا۔اس قوم میں نئی بیداری پیدا ہوئی ہے اور اس وجہ سے اس میں جوش پایا جاتا ہے۔اس نے کہا کہ ان لوگوں کو کچھ دے دلا کر واپس کر دینا چاہیے۔چنانچہ اس نے اسلامی جرنیل کو لکھا کہ تم ایک وفد ہمارے پاس بھیجد و ہم اس سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔اس نے رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی اور بعض دوسرے آدمیوں پرمشتمل ایک وفد بنا کر شاہ ایران کے دربار میں بھیجوا دیا۔بادشاہ نے ان سے کہا کہ تم نے یہ کیا شورش برپا کر رکھی ہے۔بہتر یہ ہے کہ کچھ روپیہ لے لو اور واپس پہلے بھاؤ۔انہوں نے کہا۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہم روپیہ لے کر واپس پہلے جائیں۔اس کی حماقت دیکھو جو قوم اس کے ملک پر چڑھ کر آئی تھی اس قوم کے متعلق اس نے یہ فیصلہ کیا کہ دو دو اشرفیاں سپاہیوں کو اور دس دس اشرفیاں افسروں کو دے کر رخصت کر دیا جائے، گویا لالچ بھی دی تو اتنی چھوٹی اور حقیر کہ چوہڑے بھی اس کو قبول نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیا لغو بات ہے کہ تم نے خود لڑائی چھیڑی ہے ہم نے نہیں چھیڑی۔اب اس کا فیصلہ میدان میں ہی ہوگا اور ہم جانتے ہیں کہ ہم ضرار کامیاب ہوں گے کیونکہ ہمارے ساتھ خدا تعالے کا وعدہ ہے۔بادشاہ کو غصہ آیا اور اس نے ایک شخص سے کہا۔ایک تھیلی میں مٹی بھر کو لاؤ یجب وہ مٹی بھر کہ لایا تو اس نے اسے حکم دیا