تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 280 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 280

۲۷۴ ان حالات میں کانگریس کو ہندوئوں کے سوا تمام دوسری اقوام کا نمائندہ اسی صورت میں قرار دیا جا سکتا ہے اگر ان اقوام کے اکثر افراد کانگرس میں شامل ہوں یہانتک ہمارا علم ہے کانگرس میں ہندو قوم کی اکثریت کے نمائندے تو ہیں لیکن مسلمانوں سکھوں یا عیسائیوں کی اکثریت کے نمائند نہیں ہیں۔اس لئے خواہ کانگریس مسلمانوں سکھوں اور عیسائیوں کے حقوق کی سکیم مسلمانوں، سکھوں یا عیسائیوں کے نمائندوں سے بہتر تجویز کر سکے ،جمہوری اصول کے مطابق مسلمانوں سکھوں اور عیسائیوں کی نمائندہ نہیں بن سکتی۔لیکن باوجود غیر جانبدار اور ملکی تحریک ہونے کے ہندوؤں کی نمائندگی کر سکتی ہے کیونکہ ہندوؤں کی اکثریت اسے تسلیم کر چکی ہے۔جب حالات یہ ہیں تو عقلاً اور جمہوری اصول کے مطابق قطع نظر اس کے کہ کانگریس کی سکیم مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے متعلق بہتر ہے یا مسلم لیگ کی مسلم لیگ کی سکیم ہی کو مسلمانوں کی پیش کردہ سکیم سمجھا جائے گا اور کانگرس کو میدان چھوڑ کر بہند ومسلم سمجھوتے کے لئے ہندو مہا سبھا اور مسلم لیگ کو باہمی سمجھوتے کی دعوت دینی ہوگی یا پھر خود ہندو اکثریت کی نیابت میں مسلم لیگ سے سمجھوتہ کرنا ہو گا۔اس کے سوا اور کوئی معقول صورت نہیں ہے۔کہا جا سکتا ہے کہ اگر کانگریس مسلمانوں کی اکثریت کی نمائندہ نہیں ہے تو مسلم لیگ کے نمائندہ ہونے کا کیا ثبوت ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ مسلم لیگ کو نمائندہ قرار دینے کے لئے یہی دلیل کافی ہے کہ گاندھی جی ایک طرف اور وائسرائے ہند دوسری طرف اُسے مسلمانوں کی نمائندہ جماعت سمجھ کر اس سے اسلامی حقوق کے بارہ میں گفت وشنید کے لئے تیار ہوگئے تھے مسلم لیگ نمائندہ ہے یا نہیں ہے مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ اب کانگرس اور گورنمنٹ اس کے سوا کوئی دوسرا نظریہ اختیار نہیں کر سکتی۔اگر مسلم لیگ مسلمانوں کی نمائندہ نہیں ہے تو کیا وہ مسلمانوں کے حقوق کا ایک غیر نمائندہ جماعت کے ساتھ تصفیہ کر کے مسلمانوں کو تباہ کرنے کی فکر میں تھے۔لیکن فرض کرد مسلم لیگ مسلمانوں کی نمائندہ نہیں تو پھر کون مسلمانوں کا نمائندہ ہے ؟ کیا آزاد مسلمان کا نفرنس، کیا احرار ، کیا کوئی اور جماعت ہو صرف اسلامی نام کا لیبل اپنے اوپر چسپاں کئے ہوئے ہے ؟ اگر ان میں سے کوئی ایک یا سب کی سب مل کر مسلمانوں کی نمائندہ ہیں تو گیا کو نسلوں میں ان لوگوں کی کثرت ہے ؟ مرکزی کو نسلوں میں مسلم لیگ کے مقابل پیمان کی کی تعداد ہے اور صوبہ جھاتی کو نسلوں میں