تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 176 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 176

مسلمان سرزمین اندلس (سپین) میں سائکہ سے ۱۳۹۲ تک حکمران رہے۔بعد ازاں اندلس کی اسلامی سلطنت عیسائی بادشاہ فرڈینینڈ کے قبضہ میں پہلی گئی۔گو فرڈینینڈ نے از روئے معاہدہ مسلمانوں کو مذہب اور زبان کی آزادی دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن شکلہ سے ایسے انسانیت سوز اور شرمناک مظالم شروع ہو گئے ہو ایک صدی کے اندر اندر اندلسی مسلمانوں کے بالخبر امتداد ، اخراج ، قتل عام اور بالآخران کے گھلیہ خاتمہ پر منتج ہوئے۔ملک سے مسلمانوں کا نام و نشان مٹ گیا اور مسلمانوں کے اس پر شکوہ اور پر عظمت دور کی بجائے آثار قدیمہ کی بعض یادگاریں عمارتوں یا کھنڈروں کی صورت میں باقی رہ گئیں مسلم سپین میں پیدا ہونے والے وہ سینکڑوں مفتر، فقیہ، فلسفی ، صوفی ، ادیب اور جرنیل اور تاجدار عجین کی خاک پانے اس ملک کو ہمدوش ثریا بنا دیا تھا اب زیر خاک آسودہ ہیں اور عظمت اسلام کا خزانہ لٹ چکا ہے ! اللہ تعالیٰ نے سیدنا الصلح الموعود کو ملت اسلامیہ کے لئے ایک مضطرب اور درد مند دل بخشا تھا۔حضور ہمیشہ مسلمانوں کی گذشتہ حکومتوں کی تاریخ عروج وزوال کا خاص طور پر مطالعہ فرماتے اور آبدیدہ ہو بجاتے تھے خصوصاً اسلامی ریاست میسور اور اسلامی سپین کے صفحہ ہستی سے معدوم کئے جانے کے لرزا دینے والے واقعات سے آپ کے قلب مبارک پر سخت چوٹ لگتی۔یہی وجہ ہے کہ حضور کی تقریروں اور تحریروں میں میسور کے آخری بادشاہ حضرت ابو الفتح فتح علی ٹیپو سلطان رحمتہ اللہ علیہ اور ہسپانوی جرنیل عبد العزیزہ جیسے اسلام کے فدائیوں اور شیدائیوں کی جھاں فروشی اور بھاں شادی کے تذکرے ہمیں چلتے ہیں۔مگر تحریک احمدیت جس کے آپ سپہ سالار تھے چونکہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کی علمبردار تحریک ہے اور ایک روشن مستقبل کا امید افزاء پیغام لے کر اٹھی تھی اس لئے جہاں اس دور کے دوسرے مسلمان زعماد مسلمان شاعر، مسلمان فلاسفر اور مسلمان خطیب عبرت نامه اندلس پر قلم اٹھاتے یا لب کشائی کرتے ہوئے محض مرثیہ خواں بن کے رہ گئے تھے وہاں سید نا الصلح الموعود نے یہ پُر شوکت نعرہ بلند کیا کہ ہم قرطبہ ، زہراء ، غرناطہ، مالقہ ، طلیطلہ اور ہسپانیہ کے دوسرے شہروں میں ہی نہیں۔اس کے ذرہ ذرہ پر اے مسلم سپین کی تاریخ کے لئے ملاحظہ ہو "حضارة العرب في الاندلس" تأليف السيد عبد الرحمن البرقوقي - " نفح الطيب " تالیف مقرى - " المعجنب " تالیف علامہ عبد الواحد مراکشی - " الاحاطه في اخبار غرناطہ تالیف الوزير محمد احسان الدین ابن الخطيب " تاریخ اسپین " تالیف سید قمر الدین احمد قمر سندیلوی - تاریخ اندلس از حضرت مولانا عبد الرحیم درد - " ہسٹری آفت دی مورش ایمپائر ان یورپ " یعنی اخبار الاندلس از مکات - « مورزان سپین » از لین پول "عبرت نامه اندلس " از پروفیسر رائن ہارٹ ڈوری