تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 175
پیدا ہو گیا اور ہم نے زمانہ کے نبی کو دیکھ لیا۔مگر آج اس چیز کی اس قدر اہمیت ہے کہ ہماری جماعت میں سے کئی لوگ ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ یاد کر کے بڑی خوشی سے یہ کہنے کے لئے تیار ہو جائیں گے کہ کاش ہماری عمر میں سے دس یا بیس سال کم ہو جاتے لیکن ہمیں زندگی میں صرف ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھنے کا موقع مل جانا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ تو گزر گیا۔اب آپ کے خلفاء اور صحابیہ کا زمانہ ہے۔مگر یاد رکھو کچھ عرصہ کے بعد ایک زمانہ ایسا آئے گا جب چین سے لے کر یورپ کے کناروں تک لوگ سفر کریں گے اس تلاش اس جستجو اور اس دھن میں کہ کوئی شخص انہیں ایسا مل جائے جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام سے بات کی ہو مگر انہیں کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا۔پھر وہ کوشش کریں گے کہ انہیں کوئی ایسا شخص مل جائے جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بات نہ کی ہو۔صرف مصافحہ ہی کیا ہو۔مگر انہیں ایسا شخص بھی کوئی نہیں ملے گا۔پھر وہ کوشش کریں گے کہ انہیں کوئی ایسا شخص مل جائے جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بات نہ کی ہو، آپ سے مصافحہ نہ کیا ہو، صرف اس نے آپ کو دیکھا ہی ہو مگر انہیں ایسا بھی کوئی شخص نظر نہیں آئے گا۔پھر وہ تلاش کریں گے کہ کاش انہیں کوئی ایسا شخص مل جائے جس نے گو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بات نہ کی ہو۔آپ سے مصافحہ نہ کیا ہو ، آپ کو دیکھا نہ ہو ، مگر کم سے کم وہ اس وقت اتنا چھوٹا بچہ ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کو دیکھا ہو مگر انہیں ایسا بھی کوئی شخص نہیں ملے گا۔لیکن آج ہماری جماعت کے لئے موقع ہے کہ وہ ان برکات کو حاصل کرے“ لے مسلم سپین کی تباہی، اور بر بادی تاریخ اسلام کا نہایت سپین میں اسلامی جھنڈا لہرانے کا عزم می اندوہناک، درد انگیز اور خونچکاں باب ہے حسین کے لفظ میں سلامی لفظ پر ہر مخلص اور حساس اور غیور مسلمان کا جگر پاش پاش ہو جانا، کلیجہ منہ کو آتا ، دل غم واندوہ میں ڈوب در آنکھیں بے اختیار خون کے آنسو روتی ہیں۔نے "الفضل دار شہادت / اپریل اش صفحه ۲-۴