تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 602
۵۸۱ له ناظر صاحب دعوہ و تبلیغ نے جو اس مہم کے افسر اعلئے ہیں۔خاکسار کو قافلہ کا خادم مقرر فرمایا ہے اس لئے یہ خادم اہل قافلہ کی خدمت میں چند ضروری امور پیش کرنا چاہتا ہے جو یہ ہیں :- (1) اگرخدا تعالیٰ کے فضل سے ریزرو گاڑی کا نظام ہوگیا تو ہر ڈبہ میں صرف اتنے مسافر بٹھائے جائیںگے جتنے ریلوے قوانین کے مطابق بٹھائے بجا سکتے ہیں ورنہ وقت پر مناسب طریق اختیار کیا جائے گا۔(۲) ریز رو ہونے کی صورت میں ہر مسافر ہر ڈبے میں نہیں بیٹھ سکتا۔بلکہ میرے مقرر کردہ منتظمین کی ہدایا کے ماتحت بیٹھنا ہو گا۔(۳) جیسا کہ حضرت امیر المومنین المصلح الموعود کا ارشاد" الفضل“ میں شائع ہو چکا ہے نہایت ضروری ہوگا کر قادیان سے روانگی کے وقت سے ہی تمام اہل قافلہ کو خاموشی ، متانت خشوع و خضوع اور دعاوی میں لگے رہنے کی عادت سے متصف ہو جانا ضروری ہے۔قادیان سے روانہ ہو کر صرف امرتسر پہنچنے پر گاڑی سے باہر نکلا جا سکتا ہے۔امرتسر انشاء اللہ مغرب و عشاء کی نماز با جماعت ہوگی۔اگر کوئی شخص نماز با جماعت سے غیر حاضر رہا تو اُسے امرتسر سے آگے بجانے کی اجازت نہ ہوگی۔اسی طرح نماز تہجد کا بھی انتظام ہوگا اور نماز فجر با جماعت کا بھی۔راستہ میں کسی شخص کو نعرہ لگانے یا اشعار پڑھنے کی اجازت نہ ہوگی۔ہر ڈبہ میں ایک ایک شخص امیر ہو گا۔اس کی اطاعت ضروری ہوگی۔کھانا کھا کہ دوست قادیان سے روانہ ہوں یا اپنے ہمراہ کھانا لے جائیں۔کھانے کا انتظام مرکز کی طرح سے نہ ہو گا کیونکہ گاڑی میں ہی غالباً ساری رات بسر ہوگی۔اس لئے گاڑی میں بستر بچھانے کی گنجائش نہ ہوگی۔بدیں وجہ دوست کانی گرم کپڑا اوڑھ کر بیٹھیں۔جو شخص کسی قسم کی ناشائستہ حرکت کا مرتکب ہوگا اعلاوہ اس کے کہ وہ گاڑی سے فوراً کسی اسٹیشن پر اتار دیا جائے گا، اس کا معاملہ حفر امیر المومنین المصلح الموعود کے حضور پیش کیا جائیگا۔معرض یه سفر نهایت تہذیب، متانت، شرافت اتقویٰ اور خشوع و خضوع کے ساتھ ہونا چاہیئے اس موقعہ پر ہمیں دعا کرتا ہوں کہ اسے میرے قادر مطلق خدا ! توہمیں دنیا داروں ، فیشن پرستوں اور ظاہر پرستو کی طرح تمام خرابیوں سے بچا کہ اس طرح اس سفر پہ لے جا کہ تیری نظر میں عام لوگوں کی طرح نہیں بلکہ ہم فرشتوں کی ایک جماعت ہوں جو محض تیری تسبیح و تہلیل کا پانی پیتے ہوئے اور تیری تجمید و تقدیس کی غذا کھاتے ہوئے اور تیری تعمیر وتکبیر کی ہوا میں سانس لیتے ہوئے قادیان سے ہوشیار ہو ں اور لے یعنی حضرت مولوی عبد المغنی خانصاحب (مرتب) *