تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 634 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 634

لوگوں کو وہ اپنے ساتھ لائے اُن کو تبلیغ کرنے کا موقع ملا۔اس لحاظ سے میں کہہ سکتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے بھاروں براعظموں میں میں نے اپنی آنکھوں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نام اور آپ کی تعلیم کو پھیلتے ہوئے دیکھا اور ان ممالک کے لوگوں کو اسلام کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے پایا جس کے لئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا۔الحمد لله على ذلك "له حضرت چودھری صاحب کی اس مختصر مگر پر مغز تقریر کے بعد مبلغین احمدیت المصلح الموعود کی آخری تقریب کی مختلف ممالک میں تبلیغ احدیت سے متعلق تقریریں ہوئیں جن کے بعد محتر میں خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود نے فرمایا : اب آپ لوگوں نے وہ حالات من لئے ہیں جو تبلیغ اسلام کے متعلق میرے ہاتھوں سے اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے علم یا کر یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ خدا تعالیٰ آپ کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے گا۔نیز ایک پیشگوئی یہ فرمائی تھی کہ وہ مولود لڑکا دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا اور اس طرح یہ دونوں پیشگوئیاں پوری ہوئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ بھی دنیا کے کناروں تک پہنچی اور میرا نام بھی تو اس پیشگوئی کا مصداق ہوا دنیا کے کناروں تک پھیلا۔پھر آج جو بارش ہوئی ہے یہ بھی ایک پیشگوئی کو پورا کرتی ہے جو اس موجود لڑکے کے بارہ میں ہے۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ ہوشیار پور میں جو سہارا جلسہ ہوا تو وہاں پیشگوئی کا یہ حصہ پورا ہوا کہ نوکر آتا ہے نور ۱۲۰ فروری ۹۲نہ کو وہاں ہمارا جلسہ ہوا۔اس سے کئی روز قبل بارش ہو رہی تھی۔۱۹ فروری کو عشاء کے وقت مجھے بذریعہ فون اطلاع دی گئی کہ بارش ہو رہی ہے۔مگر میں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ پہنچ جائیں گے۔۲۰ فروری کو اللہ تعالے کا ایسا افضل ہوا کہ بارش بالکل بند رہی۔اور خوب دھوپ نکل آئی۔اور جب ہم وہاں سے آگئے تو پھر بارش ہونے لگی۔گویا پہلے بھی بارش اور بعد میں بھی بارش اور بیچ میں دھوپ : اور اس طرح اس پیشگوئی کا یہ حصہ پورا ہوا کہ نور آتا ہے نور آج کے میسر میں بھی اس موجود لڑکے کے متعلق پیشگوئی کا ایک دوسرا حصہ پورا ہوا ہے۔الہام الہی میں اس کے متعلق کہا گیا تھا کہ اِنَّا اَرْسَلْنَهُ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاءِ فِيْهِ له الفضل ۲۸ رامان / ماری بش صفحہ ا کا لم اتا کم ہے ۶۱۹۴۴