تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 633
۶۰۵ اسی کو پھیلا۔نہ سکے لئے خدا تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا تھا) پھیلے ہوئے دیکھا بھین کے مغربی علاقہ میں یہاں آجکل چینیوں کی حکومت ہے ، احمدیت کی اشاعت کو دیکھنے کا مجھے اتفاق ہوا۔گو خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں احمدیت پھیلانے والا میں ہی تھا۔وہاں ایک واقعہ پیش آیا۔جب مجھے پہلی دفعہ اسلام پر تقریر کرنے کا موقعہ ملا تو ایک صاحب جو ہمارے ہی عملہ میں تھے اور احمدیت کے سخت مخالف تھے انہوں نے کہا کہ اگر اسلام یہ ہے اور یہی احمدیت ہے تو میں احمد بہت میں داخل ہوتا ہوں۔چنانچہ انہوں نے احمدیت قبول کر لی۔دوسرا ملک جہاں میں اپنے احمدی دوستوں سے ملا وہ عراق ہے۔وہاں مجھے احمدی مبلغین کا کام دیکھنے کا موقع تو نہیں ملا مگر وہاں کے احمدی دوستوں سے ملا اور حالات سنے۔پھر مصر میں قاہرہ کے مقام پر دو دفعہ مصری اور شامی احمدی دوستوں سے ملا۔اپنے احساسات پیش کئے اور ان سے حمالات سنے۔مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا میں دو بار گیا۔وہاں کے احمدی مبلغ سے حالات سنے مشورہ بھی دیا۔دوسری دفعہ جب میں گیا تو وہاں کے مرکزی شہر لیگوس میں مسجد احمدیہ کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کا شرت مجھے دیا گیا۔گولڈ کوسٹ میں احمدی مبلغ سے ملنے کا مجھے اتفاق نہیں ہوتا۔میں گورنہ کے ہاں ٹھہرا ہوا تھا اور ہمارے مبلغ علاقہ میں تھے۔البتہ ٹیلیفون پر ان سے گفتگو کی اور اس میں تبلیغ احمدیت کا ذکر آیا۔جنوبی امریکہ میں برازیل اور گی آنا میں جہاں میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود بھیجنے والے لوگ دیکھے وہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر درود بھیجنے والے بھی موجود تھے۔ہ اور پھر سہ میں مجھے شمالی امریکہ میں جانے کا اتفاق ہوا۔شکاگو میں میں نے احمدی مبلغ کا کام بھی دیکھا۔خود بھی تقریریں کیں۔شکاگو اور دوسرے مقامات پر وہاں کے احمدی دوستوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔شکاگو میں احمدیہ مسجد ہے۔وہاں امریکیوں کو تبلیغ بھی کی۔انگلستان میں کئی بار خدا تعالیٰ نے احمدیت کی اشاعت کے دیکھنے کا موقعہ دیا۔وہاں خدا تعالے کے فضل سے احمدیت کا کامیاب مشن ہے۔مشن ہاؤس ہے۔مسجد ہے۔مجھے بھی جب میں وہاں بھاتا ہوں کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔پولینڈ میں محو منہ میں احمدی مبلغ سے ملاقات کی۔وہاں کے حالات کا مشاہدہ کیا اور تقریر کی ہنگری کے بوڈا کیسٹ شہر میں اور اٹلی میں بھی اپنے مبلغوں سے ملنے اور جن