تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 42 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 42

کرے گی۔سو دوسروں پر بڑائی جتا کر فخرنہ کرو بلکہ دوسروں کو بڑا بنا کر فخر کہو۔کیونکہ بڑا وہی ہے جو اپنے گرے ہوئے بھائی کو اُٹھاتا ہے۔انا اور وہ کہتا ہے کہ کوئی ملک دوسرے ملک سے اور کوئی قوم دوسری قوم سے دشمنی نہ کرے۔ایک دوسرے کا حق نہ مارے بلکہ سب مل کہ دنیا کی ترقی کے لئے کوشش کریں۔اور ایسا نہ ہو کہ بعض قو میں اور ملک اور افراد آپس میں مل کر بعض دوسری قوموں اور ملکوں اور افراد کے خلاف منصوبہ کریں۔بلکہ یوں ہو کہ تو میں اور ملک اور افراد آپس میں یہ معاہدے کریں کہ وہ ایک دوسرے کو تکلم سے روکیں گے اور دوسرے ملکوں اور قوموں اور افراد کو اُبھاریں گے؟“ سے حضور نے اسلام کی حقانیت پر مندرجہ بالا دلائل دینے کے بعد آخر میں فرمایا :- غرض میں دیکھتا ہوں کہ اس دنیا کے پر وہ پر میں اور میرے پیارے کوئی بھی ہوں ، کیا ہوں، اور کچھ بھی ہوں، اسلام ہمارے لئے امن اور آرام کے سامان پیدا کرتا ہے۔میں اپنے آپ کو جس پوزیشن میں بھی رکھ کر دیکھتا ہوں، مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اسلامی تعلیم کی وجہ سے میں اس پوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی ترقی اور کامیابی کی راہوں سے محروم نہیں ہو جاتا۔پس چونکہ میرا نفس کہتا ہے کہ اسلام میرے لئے اور میرے عزیزوں کے لئے اور میرے ہمسایوں کے لئے اور اس اجنبی کے لئے جسے میں جانتا تک نہیں ، اور عورتوں کے لئے اور مردوں کے لئے، اور بزرگوں کے لئے اور خوردوں کے لئے ، اور غریبوں کے لئے اور امیروں کے لئے، اور بڑی قوموں کے لئے اور ادنیٰ قوموں کے لئے اور ان کے لئے بھی جو اتحاد اعم چاہتے ہیں اور حب الوطنی میں سرشاروں کے لئے بھی یکساں مفید اور کار آمد ہے۔اور میرے اور میرے خدا کے درمیان یقینی رابطہ اور اتحا پیدا کرتا ہے۔پس میں اس پر یقین رکھتا ہوں اور ایسی چیز کو چھوڑ کر اور کسی چیز کو میں مان بھی کیونکر سکتا ہوں" سے ISLAM "WHY I BELIEVE IN ISLAM لیکھر کی اشاعت حضرت خلیفہ ایسی الثانی کا یہ لیکچر arm (میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں ) کے نام سے پہلی بار صیغہ نشر و اشاعت قادیان نے وزیر مہندیہ میں امرتسر سے طبع کروا کے شائع کیا تھا۔ل ریویو آف ریلیجنز " امان / مارچ ۱۳۱۹ ش صفحه ۲۷ تا ۳۱ : ۶۱۹۴۰ صح ا