تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 410 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 410

۳۹۹ کارخانے اسٹار ہوزری :- ایک بہت بڑا کارخانہ ہے۔ایک ہزار کے قریب مرد در عورتیں اس کارخانے کے ذریعے اپنی زندگی کے ایام بخوبی نبسر کر رہے ہیں۔اس کا رخانے کے طفیل متعدد گھروں میں مشینیں لگی ہوئی ہیں۔کہیں درزی کام کر رہے ہیں، کہیں عورتیں گھروں پر لاکر کام کر رہی ہیں۔یہ کارخانہ بانو اکبر کی صاحب جیسے لائق اور قابل انسان کے ہاتھ میں ترقی کر رہا ہے۔میک درکس: تازیان کا قابل صد رشک کارخانہ ہے جس کی وجہ سے قادیان کی صنعتی شہرت دُور دُور کے شہروں تک پھیلی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اکبر علی اینڈ سنز - جنرل سروس - احمد برادرز - پیر در کس مکینیکل اور شریف آمرانی سٹیل سیٹل وغیرہ کارخانے نو ہے کا کام کر رہے ہیں۔جگہ جگہ بھٹیاں جل رہی ہیں۔رہے پگھل رہے ہیں۔مختلف اشیاء ڈھل رہی ہیں۔کہیں آٹا پیسنے کی مشینیں ہیں۔کہیں روئی دھنے کی کیں کام کر رہی ہیں اور کہیں نکڑی چیرنے کی مشینیں چل رہی ہیں۔موسم گرمامیں متعدد سوڈا واٹر فیکٹریاں کام کرتی ہیں۔عطریات کے لئے پر نیومری کا کارخانہ ہے شیشہ کا کارخانہ ہے۔غرض ہر طرف کارخانوں کی شان نظر آرہی ہے۔سیمنٹ کی ایجنسیاں، لکڑی اور کو ملنے کی متعدد دوکانیں ہیں۔اینٹوں کیلئے بھٹے کام کر رہے ہیں۔بجلی لگی ہوئی ہے۔کئی مکانات میں الیکٹرک واٹر پمپ کام کر رہے ہیں عمدہ عمدہ باغات بن رہے ہیں۔وسیع کو ٹھیاں اور جنگلے بن رہے ہیں۔سڑکیں اور راستے ڈاکخانہ تیار ہو رہے ہیں۔یا اکخانہ کا ایسا اعلی انتظام ہے تار میٹری منی آرڈر ، پارسل دینی وغیرہ کے لئے الگ کھڑکیاں ہیں متعدد پوسٹ میں کام کرتے ہیں۔بابو لوگ معقول تنخوا میں لے رہے ہیں۔ہزار ہا روپیہ کا کاروبار اور ساری دنیا کے ملکوں سے خط و کتابت ہوتی ہے۔قادیان کے ڈاکخانہ میں سب سے پرانا آدمی منشی جان محمد صاحب پوسٹ مین ہے جو حضرت مسیح موعود کا صحابی ہے۔تار و ٹیلیفون | احمدیت کے طفیل یہاں تار اوٹیلیفون کے محکمے بھی کھل گئے ہیں۔طفیل یہاں تار بھی ہیں۔