تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 162
۱۵۵ آٹھوں خصوصیت تفسیر کبیر کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ تفسیر عہد حاضر کے بعد ید علمی و روحانی تقاضوں کو پورا کرتی اور مشرقی اور مغربی دنیا کو قرآن مجید کی پاکیزہ تعلیمات سے روشناس کرانے کی بہترین اور کامیاب ترین کوشش ہے خصوصاً اس لئے کہ اس میں قرآنی صداقتوں کی تائید میں سائنس کےموجودہ اکتشافات و نظریات پیش کئے گئے ہیں مثلاً رنگوں کے خواص، ہر چیز کا نر و مادہ ہونا ، زمین کا گول اور متحرک ہونا اور سورج کی روشنی کا ذاتی اور چاند کی روشنی کا انعکاسی ہونا ، آسمانوں اور ستاروں کا ظاہری ستونوں کے بغیر قیام و بقاء ، اجرام فلکی میں حرکت کی نوعیت ، اعمال انسانی کی ریکارڈنگ ، زمین و آسمان کی تخلیق کا مختلف ادوار میں ہونا ، آغاز کائنات کی دکھانی حالت وغیرہ انکشافات جن تک سائنس کی موجودہ دنیا ۰۰ ایک لمبے تجربہ کے بعد پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے، قرآن مجید نے نہایت مختصر مگر جامع رنگ میں چودہ کہو سال پیشتر بیان فرما دیئے ہیں۔تفسیر کبیر نے امام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے اس نظریہ کی حقانیت سائنسی اکتشافا سے بھی منوالی ہے کہ مذہب خدا کا کلام اور سائنس خدا کا فعل ہے۔اس زمانہ میں اگر کوئی محقق اس بارے میں مفصل تحقیق کرنا چاہے تو اس کی معلومات کا بہترین ماخذ " تفسیر کبیر" ہوگی۔نویں خصوصیت تفسیر کبیر کی بہت سی اقلیات ہیں۔مثلاً حروف مقطعات کو قرآنی علوم کے سمجھنے کے لئے کلید قرار دینا ، اصحاب کہف اور ذوالقرنین کے بارے میں جدید تحقیق ، قرآن مجید سے ولادت حضرت عیسی کے ایام کی تعیین ، وحی کی تفصیلی اقسام ، سورۃ التین میں عظیم الشان مذہبی ادوار کا ذکر و غیر سین کو مو تفسیری نکات ہیں جو پہلی بار تفسیر کبیر ہی کے ذریعہ سے پوری تفصیل کے ساتھ بیان ہوئے ہیں۔یہ چند خصوصیات بطور مثال بیان کی گئی ہیں ورنہ ہر صاحب علم دعرفان اپنے اپنے ذوق اور اپنے اپنے زاویہ نگاہ سے اس کے امتیازات و خصائص پر روشنی ڈال سکتا ہے۔مفتر ، مورخ ، فقیہ ، سیاستدان ، سائنسدان ، صوفی ، ماہر اخلاق ، ماہر نفسیات ، ماہر اقتصادیات ، غرض کہ ہر شخص قرآن مجید کی اس بیش بہار تفسیر سے برا بر فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔برصغیر پاک و ہند کے مشہور ادیب جناب اختر اورینوی ایم اے ، ڈی لٹ صدر شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی (بہار) تفسیر کبیر کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں " حضرت مرزا محمود احمد کے تصنیفی کارناموں میں گل سرسید تفسیر صغیر اور تفسیر کبیر کی تابناک