تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 161 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 161

۱۵۴ ہو اپنے اپنے وقت پر پوری ہو کہ قرآن کریم کی صداقت کا ثبوت بنتی رہیں اور بنتی رہیں گی۔گریہ پیشگونی کی حقیقت اس کے ظہور سے ہی کھلتی ہے۔یہ بات پہلے متعدد مفترین سے اوجھل رہی۔اور انہوں نے مستقبل سے متعلق تمام قرآنی پیشگوئیوں کو یا قیامت پر چسپاں کر دیا یا گذشته و اقعات پر ، مگر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے تفسیر کبیر میں قرآن شریف کی ایسی بہت سی پیشگوئیوں کی نشاندہی فرمائی جو قرآن مجید میں موجود تھیں اور اب اس زمانہ میں پوری ہو چکی ہیں اور قرآن مجید اور آنحضرت کی صداقت پر زندہ نشان کی حیثیت رکھتی ہیں مثلاً مغربی اقوام اور روس کی ترقی کی پیشگوئی ، نہر سویز اور نہر پانامہ کی پیشگوئی، معانی جہازوں کی پیشگوئی کردی موٹر اور ہوائی جہازوں کی ایجاد کی پیشگوئی، ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم کی پیشگوئی ، کاسمک رینہ اور بموں کی پیشگوئی ، بادشاہتوں کی تباہی اور جمہوریتوں کے قیام کی پیشگوئی ، پچڑیا گھروں کے قیام کی پیشگوئی ، فرعون موسی کی لاش کی حفاظت کے متعلق پیشگوئی ، وحشی اقوام کے متمدن بن جانے کی پیشگوئی ، پر لیں اور کتابوں کی بکثرت اشاعت کی پیشگوئی ، علم ہیئت کی ترقی کی پیشگوئی ، علم طبقات الارض کی ترقی کی پیشگوئی ، چاند اور مریخ کے زمین کے ساتھ وابستہ ہونے کی پیشگوئی ، علماء ظواہر کے علم دین سے بے بہرہ ہو جانے کی پیشگوئی وغیرہ سینکڑوں پیشگوئیاں تفسیر کبیر میں ملتی ہیں جن سے قرآن مجید کا زندہ کتاب ہونا ثابت ہو جاتا ہے۔ساتویں خصوصیت حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے قرآنی آیات کی روشنی میں مستقبل میں آنے والے متعدد انقلابات، اور حوادث کا استدلال تفسیر کبیر میں فرمایا ہے جن میں سے بعض اس تفسیر کی اشاعت کے بعد ظاہر ہو چکے ہیں مثلاً فلسطین میں یہود کی حکومت اور مسلمانوں پر دور ابتکار، جماعت احمدیہ پر سر میں ایک تکلیف دہ دور آنے کی خیر ہے اور جماعت کے ساتھ تائید خداوندی کی خبر ، اپنی وفات کے وقت جماعت کے نظام خلافت سے بالاتفاق وابستہ ہونے کی پیشگوئی ہے مگر یہ ایسے واقعات ایسے ہیں جن کا ظہور مستقبل میں مقدر ہے مثلاً یہ م بم سے زیادہ نہلک ہتھیار ایجاد ہونے کی پیشگوئی ہے فلسطین پر اسلامی پرچم لہرانے کی پیشگوئی ، چوتھی عالمگیر جنگ کے بعد مغربی اقوام کی مکمل تباہی اور اسلام کے عالمگیر غلبہ کی پیشگوئی ہے اردو زبان کے شاندار مستقبل کی نسبت پیشگوئی وغیرہ وغیر + ه تفسیر کبیر جلد سوم : " تغییر كبير (سورة الفجر ) صفحه ۵۲۹ + کے تفسير كبير (سورة الفجر اصفحه ۲۵۴۸ ه تفسیر کبیر (سورة الفلق) صفحه ۱۸۹ کالم ۲ : تفسیر کبیر (سورة النمل) صفحه ۱۴۸ + ه تفسير كبير (سورة الانبياء) صفحه ۵۷۶ تا ۵۷۹ ك تغير كبير ( سورة التطفيف ) صفحه ۳۰۷ + تفسير كبير جلد سوم (سورۃ ابراہیم صفحه ۴۴۴ کالم ۲ *