تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 636 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 636

4-4 خلافت خدا تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔اس کی قدر کرو۔جب تک تم لوگوں کی اکثریت ایمان اور عمل صالح پر قائم رہے گی۔خدا اس نعمت کو نازل کرتا چلا جائے گا۔لیکن اگر تمہاری اکثریت ایمان اور عمل صالح سے محروم ہوگئی۔تو پھر یہ امر اس کی مرضی پر موقوف ہے۔کہ چاہے تو اس انعام کو جاری رکھے۔چاہے تو بند کردے۔پس خلیفہ کے بگڑنے کا سوال نہیں۔خلافت اس وقت چھینی جائے گی جب تم بگڑ جاؤ گے۔پس اللہ تعالے کی اس نعمت کی ناشکری مت کرو۔اور خدا تعالیٰ کے الہامات کو تحقیر کی نگاہ سے مت دیکھو۔بلکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔تم دعاؤں میں لگے رہو۔تا قدرت ثانیہ کا پے در پے تم میں ظہور ہوتا ہے۔تم اُن نا کاموں اور نامراد وں اور بے علموں کی طرح مت بنو۔جنہوں نے خلافت کو رد کر دیا۔بلکہ تم ہر وقت ان دعاؤں میں مشغول رہو۔کہ خدا قدرت ثانیہ کے مظاہر تم میں ہمیشہ کھڑے کرتا ہے۔تا اُس کا دین مضبوط بنیا دوں پہ قائم ہو جائے اور شیطان اُس میں رخنہ اندازی کرنے سے ہمیشہ کے لئے مایوس ہو جائے " قدرت ثانیہ کے نزول کیلئے تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ حضر می موعود علیہ اسلام نے قدرت ثانیہ کے لئے دعاؤں کی جو شرط لگائی ہے۔وہ کسی ایک ہمیشہ دعاؤں میں مشغول رہو۔زمانہ کے لئے نہیں، بلکہ ہمیشہ کے لئے ہے۔حضرت میں موجود علی الصلوۃ والسلام کی زندگی میں اس ارشاد کا یہ مطلب تھا۔کہ میرے زمانہ میں تم یہ ڈھا کرو کہ تمہیں پہلی بار خلافت نصیب ہو۔اور پہلی خلافت کے زمانہ میں اس دعا کا یہ مطلب تھا کہ الہی اس کے بعد ہمیں وسری خلافت ملے۔اور دوسری خلافت میں اِس دُعا کے یہ معنے ہیں کہ تمہیں تیسری خلافت ملے۔اور تیسری خلافت میں اس دعا کے یہ معنی ہیں کہ تمہیں چوتھی مخلافت ملے۔ایسا نہ ہو۔کہ تمہاری شامت اعمال سے اس نعمت کا در شانزہ تم پر بند ہو جائے۔پس ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں مشغول رہو۔اور اس امر کو اچھی طرح یاد رکھو کہ جب تک تم میں خلافت رہے گی۔دنیا کی کوئی قوم تم پر غالب نہیں آسکے گی۔اور ہر میدان میں تم مظفر و منصور رہو گے۔کیونکہ خدا کا وعدہ ہے۔جو اس نے ان الفاظ